دارالحکومت دہلی میں لاک ڈاؤن سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لئے دہلی پولیس کی جانب سے ہیلپ لائن نمبر 23469526 جاری کیا ہے
جس پر دہلی پولیس کو اب تک 7230 کال موصول ہوئی ہیں۔ اگر آپ گزشتہ 24 گھنٹوں کے بارے میں بات کریں تو،اس دوران اس ہیلپ لائن نمبر پر کل 1142 فون کالز موصول ہوئی ہیں۔
دہلی پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہیلپ لائن نمبر پر 205 کال دہلی کے باہر سے متعلق تھیں، جو متعلقہ ریاستوں کے ہیلپ لائن نمبر پر بھیجی گئیں ہیں۔ 61 کال نان فوڈ نو پیسہ سے متعلق تھے جو براہ راست مختلف این جی اوز کو اپنے پتے پر ریلیف کے لئے بھیجا گیا ہے۔
17 کالز میڈیکل ایشوز پر مبنی تھیں جنہیں مناسب مشورے کے ذریعے حل کیا گیا تھا۔
وہیں 648 کال کا تعلق موومنٹ پاس سے تھا جس میں فون کرنے والوں کو مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ اپنے علاقے کے ایڈیشنل ڈی سی پی آفس سے رابطہ کریں۔
دہلی پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران دہلی کے تمام اضلاع میں 400 سے زیادہ غیر سرکاری تنظیموں کی مدد سے فوڈ ڈیلیوری نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے۔
اس کے ذریعے دہلی میں 250 مقامات پر 1 لاکھ 72 ہزار 584 افراد کو کھانا دیا گیا ہے۔ تو وہیں 1 ہزار 810 افراد میں راشن بھی تقسیم کیا گیا۔