ETV Bharat / state

Khanjhawala Accident وزیر داخلہ امت شاہ نے پولیس کو فوراً رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی

دہلی کے کنجھا والا میں ایک لڑکی کی موت نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ جس طرح سے ایک گاڑی لڑکی کو کئی کلومیٹر تک سڑک پر گھسیٹتی رہی، اس سے سب حیران ہیں۔ اب اس معاملے میں وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی پولیس کو واضح ہدایات دی ہیں کہ وہ اس معاملے کی تفصیلی رپورٹ انہیں فوری طور پر پیش کرے۔Khanjhawala Accident

امت شاہ
امت شاہ
author img

By

Published : Jan 2, 2023, 8:30 PM IST

نئی دہلی: دارالحکومت کے کنجھا والا حادثہ معاملہ پر وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ جلد از جلد اس معاملہ میں اپنی رپورٹ پیش کرے، اس معاملہ کے متعلق ایک فوٹیج منظر عام پر آیا تھا، جس مین صبح 3.28 بجے کے قریب ایک گاڑی کو جاتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے اور لڑکی کار کے اگلے پہیے کے نیچے پھنسی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کو ایک بڑے ثبوت کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ کیوں کہ لڑکی کی لاش برہنہ حالت میں ملی تھی، اس لیے پولیس مختلف پہلوؤں سے اس معاملے کی تفتیش کرتے ہوئے چھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔وہیں اب اس معاملہ پر وزیر داخلہ امت شاہ نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ جلد از جلد اس معاملہ میں اپنی رپورٹ پیش کرے۔ome Ministry seeks report from Delhi Police

اس سے قبل سی سی ٹی وی فوٹیج میں یو ٹرن لیتی گاڑی اور سامنے والے پہیے کے نیچے پھنسی لڑکی بھی نظر آرہی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق 20 سالہ لڑکی شادی اور دیگر تقریبات میں پارٹ ٹائم کام کرتی تھی۔ وہ ہفتہ اتوار کی درمیانی رات ایسے ہی ایک تقریب سے واپس آرہی تھی۔ وہ اسکوٹی پر گھر جا رہی تھی اسی وقت اس کی گاڑی کی ایک کار سے ٹکر ہوگئی۔ اس حادثے کے بعد نوجوان کار لے کر بھاگنے لگے۔ لڑکی گاڑی کے نیچے پھنس گئی اور تقریباً 4 کلومیٹر تک سڑک پر گھسیٹتی رہی۔ یہاں تک کہ اس کے کپڑے بھی پھٹے ہوئے تھے۔ خون میں لت پت لڑکی اسی دوران دم توڑ گئی۔Khanjhawala Accident

قابل ذکر بات یہ ہے کہ یکم جنوری کی صبح کنجھا والا علاقے سے ایک لڑکی کی برہنہ لاش ملی تھی۔ پولیس نے لڑکی کی نعش قبضے میں لے کر تھانہ سلطان پوری کے حوالے کر دی۔ پولیس اس معاملے کو حادثے کے نقطۂ نظر سے جوڑتی نظر آرہی ہے، لیکن لڑکی کی لاش جس حال میں ملی ہے وہ کئی اور سوالات پیدا کررہی ہے۔ فی الحال پولیس نے اس معاملے میں 6 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے پورے معاملے کی مختلف پہلوؤں سے جانچ کی جا رہی ہے۔ Khanjhawala Accident

مزید پڑھیں:Khanjhawala Accident لڑکی کو کار سے گھسیٹنے کا سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر، چھ افراد گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.