ETV Bharat / state

مادی پور کنٹونمنٹ زون میں شوہر نے بیوی کو قتل کیا - رئیس الاعظم

مغربی دہلی کے مادی پور علاقہ میں معمولی تنازعہ پر سنیچر کی صبح سویرے شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔

In Madipur Cantonment Zone, the husband killed his wife
مادی پور کنٹونمنٹ زون میں شوہر نے بیوی کو قتل کیا
author img

By

Published : Apr 25, 2020, 3:34 PM IST

مغربی دہلی کے پولیس کمشنر دیپک پروہت نے بتایا کہ صح تین بجکر 56 بجے مادی پور جے جے کالونی میں جھگڑے کی پی سی آر پر اطلاع ملی۔

موقع پر پہنچے پولیس اہلکاروں کو پتہ چلا کہ رئیس الاعظم (34) کا اپنی بیوی گلشن (39) سے کسی بات پر جھگڑا ہوا جس کے بعد شوہر نے بیوی کے سرپر ڈنڈا مار دیا جس سے اس کی موقع پر موت ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ رئیس کی یہ دوسری شادی تھی جو تین مہینہ پہلے ہی ہوئی تھی۔ پہلی شادی سے بھی اس کے بچے ہیں جو بہار کے موتیہاری میں رہتے ہیں۔

بچوں کے مستقبل سے متعلق جھگڑا ہوا تھا جس میں رئیس نے بیوی کو قتل کردیا۔ رئیس جہانگیر پوری میں ریہڑی پر جوتے چپل فروخت کرتا ہے۔

پولیس کمشنر نے کہا کہ چونکہ اس علاقہ میں 13 اپریل کو کورونا کے دو متاثرہ مریض پائے جانے کے بعد کنٹونمنٹ زون اعلان کیا گیا تھا اس لئے کووڈ-19 کی رہنما ہدایات کے تحت رئیس کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں علاقہ کے ایس ڈی ایم کو مطلع کردیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.