ETV Bharat / state

Important Role of CAG ریاستوں کے مالیاتی نظم و ضبط کو یقینی بنانے میں سی اے جی کا اہم رول

آڈٹ ڈے اور آڈیٹرز کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اوم برلا نے کہا کہ 'سی اے جی دنیا کے سب سے موثر اور باوقار آڈٹ اداروں میں سے ایک ہے اور ریاستوں کے مالیاتی نظم و ضبط کو یقینی بنانے میں اس کا اہم رول ہے۔' Om Birla on Important Role of CAG

ریاستوں کے مالیاتی نظم و ضبط کو یقینی بنانے میں سی اے جی کا اہم رول

author img

By

Published : Nov 18, 2022, 10:42 AM IST

نئی دہلی: لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے جمعرات کو کہا کہ سی اے جی دنیا کے سب سے موثر اور باوقار آڈٹ اداروں میں سے ایک ہے اور ریاستوں کے مالیاتی نظم و ضبط کو یقینی بنانے میں اس کا اہم رول ہے۔ آڈٹ ڈے اور آڈیٹرز کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اوم برلا نے کہا کہ ایوان اور پارلیمانی کمیٹیوں کے اندر سی اے جی کی رپورٹ پر بحث اور مثبت تجاویز ملک کی جمہوریت کو مضبوط کرتی ہیں۔ ساتھ ہی سی اے جی کی رپورٹ پر پارٹی لائن سے آگے بڑھ کر ایوان میں بحث کی جاتی ہے اور قوم کے مفاد میں فیصلے کیے جاتے ہیں۔

سی اے جی کے رول کا ذکر کرتے ہوئے،مسٹر برلا نے کہا کہ آئین نے اس ادارے کو ایک جامع اور فعال کردار عطا کیا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ان کی وفاداری صرف آئین اور قوم کے تئیں ہو۔ انہوں نے کہا کہ سی اے جی تمام فریقوں کو یقین دلاتا ہے کہ سرکاری فنڈز کا استعمال صرف اور صرف مطلوبہ مقصد کے لیے ہو رہا ہے۔ Om Birla on Important Role of CAG

یہ بھی پڑھیں: Lok Sabha Speaker Om Birla پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے توانائی کے ارکان کے ساتھ اوم برلا کی بات چیت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.