دہلی آئی آئی ٹی کے طلباء نے آلودگی کی سطح کو ماپنے کے لئے ایک تکنیک ایجاد کی ہے۔ جو معمولی بجلی کی لاگت پر اعلی گنجائش کے ذریعے فضا میں موجود آلودگی کی درست پیمائش کر سکتے ہیں۔
مارکیٹ میں موجود آلودگی ماپنے والے دیگر آلات سے یہ مختلف ہے۔ یہ 5 جی نیٹ ورک کی سہولیات سے آراستہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ' اس ڈیوائس میں5*18 ڈائمیٹرکے سولر پینل لگے ہیں۔جو اینرجی ہارویسٹ کر کے اس میں لگی بیٹری کو چارج کریگا۔۔ ان سولر پینلز کے توسط سے آپ کو آفس لے کر آلے کو بار بار چارج نہیں کرنا پڑے گا۔
پائلی نے کہا کہ 'اس آلے میں ایسے سینسرز لگائے گئے ہیں ، جو فضا میں موجود ذرہ آلودگی کی درست پیمائش کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔
ساتھ ہی اس آلہ کو جی پی ایس سے بھی جوڑا گیا ہے۔ تاکہ جہاں آلودگی کی سطح موجود ہو، یعنی جہاں آلودگی سب سے زیادہ ہو اور جہاں آلودگی کے سب سے زیادہ مؤثر ذرات ہوں، اس معلومات کو درست طور پر معلوم کیا جاسکے۔
پائلی نے کہا کہ 'اکثر لمبی عمارات کی وجہ سے آلہ کا رابطہ ختم ہوجاتا ہے، لیکن 5 جی سے لیس ہونے کی وجہ سے اس ٹیکنالوجی کی حد 10 کلو میٹر تک ہوگی۔ جس کی مدد سے بہت سارے آلات مربوط ہو سکتے ہیں۔
تحقیقی طالبہ نے بتایا کہ 'یہ ٹیکنالوجی 5 سے 6 ماہ میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔'
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'جلد ہی مرکز آلودگی کنٹرول بورڈ کے اشتراک سے دہلی کے مختلف مقامات پر اس کی جانچ کی جائے گی۔'