ETV Bharat / state

پارلیمینٹ ہاؤس کی تاریخی مسجد میں افطار کی روایت

دہلی کی درجنوں مشہور اور تاریخی مساجد میں انفرادی حیثیت رکھنے والی یہ مسجد پارلیمنٹ سے متصل ہونے کی وجہ سے الگ مرتبہ اور مقام رکھتی ہے۔

تاریخی مسجد پارلیمینٹ ہاؤس میں افطار کی روایت
author img

By

Published : May 17, 2019, 8:54 PM IST

پارلیمنٹ ہاؤس مسجد میں آزادی سے پہلے شروع ہوئی روزہ افطار کی روایت آج بھی پوری شان و شوکت سے زندہ ہے۔

اس مسجد میں قانون ساز شخصیات، سربراہان حکومت، اعلی حکام، سرکاری اہلکار، فوجی افسران سمیت عام مسلمان نماز ادا کرنے کے لیے آتے ہیں۔

تاریخی مسجد پارلیمینٹ ہاؤس میں افطار کی روایت

رمضان المبارک کے ایام میں روزہ داروں کے لیے یہاں افطار کا معقول انتظام کیا جاتا ہے۔
روزہ افطار کی یہ روایت آزادی سے قبل غیر منقسم بھارت میں شروع ہوئی تھی، مسلم سیاست داں اور کونسل کے ممبران یہاں افطار کرنے آتے تھے۔

مسجد کے امام مولانا محب اللہ ندوی نے بتایا کہ یہاں تقریبا 300 افراد کے لیے روزہ و افطار کا نظم کیا جاتا ہے،افطار کے لیے دسترخوان مسجد کے صحن کے علاوہ اندرونی احاطہ میں بھی سجایا جاتا ہے۔

افطار میں فروٹ چاٹ، مشروبات میں روح افزا، جوئس،لسسی،پکوڑے، کھجور، پانی اور ڈبہ بند بریانی کا انتظام کیا جاتا ہے۔

Intro:Body:

noman

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.