انڈین میڈیکل کونسل نے ایک بیان میں کہا کہ 10 اپریل کو شام نو بجے تک 1,47,034 افراد کے نمونے حاصل کیے اس کے ساتھ ہی اب تک 1,61,330 کورونا ٹسٹ کئےگئے ہیں۔
کونسل نے مزید بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس سے متعلق ٹسٹ کے عمل میں توسیع دی جارہی ہے اور نشاندہی والے علاقوں میں علامات کے حامل افراد کا بھی ٹسٹ کیا جائے گا۔
ملک میں 213 مقامات پر ٹسٹ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے جبکہ 146 سرکاری اور 67 نجی لیبس ہیں۔
وزارت صحت کی ویب سائٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 896 کیسز مثبت پائےگئے۔