ETV Bharat / state

آئی سی سی مرد ٹی-20 عالمی کپ کے فائنل فکسچرکا اعلان - ٹی-20 عالمی کپ کے فائنل فکسچر

آئرلینڈ، نامیبیا، نیدرلینڈز، عمان، پاپوا نیو گنیا اور اسکاٹ لینڈ نے ٹی-20 عالمی کپ میں کوالیفائی کرنے کے بعد عالمی کپ کے فائنل فکسچر کا اعلان کردیا گیا۔

آئی سی سی (فائل تصویر)
author img

By

Published : Nov 3, 2019, 10:01 AM IST

پاپوا نیو گنیا، آئرلینڈ اور عمان پہلے راؤنڈ کے گروپ اے میں سری لنکا کے ساتھ شامل ہوں گے اور چاروں ٹیمیں 18 تا 22 اکتوبر 2020 تک جیلونگ میں مقابلہ کریں گی۔

گروپ اے: پاپوا نیو گنیا، آئرلینڈ، عمان، سری لنکا

نیدرلینڈز، نامیبیا اور اسکاٹ لینڈ اور بنگلہ دیش کو گروپ 'بی' میں شامل کیا گیا ہے، ان کے میچز ہوبارٹ کے بیلے ریوول اوول میں 19 تا 23 اکتوبر 2020 تک ہوں گے۔

گروپ بی: نیدرلینڈز، نامیبیا، اسکاٹ لینڈ، بنگلہ دیش

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ سری لنکا اور آئرلینڈ کے درمیان کارڈینیا پارک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی ٹی-20 ورلڈ کپ 2020 کی مقامی آرگنائزنگ کمیٹی کے سی ای او نک ہاکلی نے ایک بیان میں کہا کہ آسٹریلیا میں آئی سی سی مینز ٹی-20 عالمی کپ 2020 کے لیے آئرلینڈ، نامیبیا، ہالینڈ، عمان، پاپوا نیو گنیا اور اسکاٹ لینڈ کا ہمیں استقبال کرتے ہوئے بہت خوشی ہے۔

ہم جانتے ہیں کہ مردوں کی تمام 16 ٹیمیں یہاں مقیم شائقین اور دنیا بھر سے آنے والوں کی طرف سے پرتپاک خیرمقدم اور شاندار تعاون حاصل کریں گی۔

ICC Men T20 World Cup Final Fixtures Announced
آئی سی سی مینز ٹی-20 عالمی کپ کے فائنل فکسچر کا اعلان

پی این جی کے لیے یہ پہلا بڑا عالمی ٹورنامنٹ ہوگا۔ انہوں نے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں رنر اپ کے طور پر کامیابی حاصل کی۔ 2014 اور 2016 کے ٹی-20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکی تھی۔

جیلونگ اور ہوبارٹ میں پہلے راؤنڈ میچوں کے اختتام کے بعد گروپ اے میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم اور گروپ بی میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم سپر 12 کے گروپ 1 میں پاکستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ شامل ہوگی۔

گروپ 1: پاکستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ ،ویسٹ انڈیز، گروپ اے کی ٹاپ ٹیم اور بی کی دوسری پوزیشن کی ٹیم

میزبان آسٹریلیا اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر 2020 کو سڈنی میں پاکستان کے خلاف کھیلے گا۔

ہندوستان، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور افغانستان کو سپر 12 کے گروپ 2 میں رکھا گیا ہے اور سب گروپ بی میں ٹاپ پوزیشن والی ٹیم اور گروپ اے میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم اس گروپ میں شامل ہونگی۔

گروپ2: ہندوستان، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، افغانستان، گروپ بی کی ٹاپ ٹیم اور اے کی دوسری پوزیشن والی ٹیم

واضح رہے کہ سنہ 2020 میں آسٹریلیا میں خواتین اور مردوں کے دونوں ٹی-20 ورلڈ کپ کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی ویمنز ٹی-20 ورلڈ کپ 21 فروری سے 8 مارچ تک ہوگا۔ویمنز ٹی-20 ورلڈ کپ کا فائنل عالمی یوم خواتین کے موقع پر کھیلا جائے گا۔

دفاعی چیمپین آسٹریلیا ٹورنامنٹ کا اپنا افتتاحی میچ 21 فروری کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔خواتین اور مردوں کے دونوں فائنلز میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.