ETV Bharat / state

PM Modi On I2U2 Agenda: 'آئی ٹو یو ٹوعالمی معیشت کو تحریک دے گا' - اسٹریٹجک پارٹنرز کا اجلاس

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت، اسرائیل، امریکہ اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے اتحاد کے وژن اور ایجنڈے کو ترقی پسند اور عملی قرار دیتے ہوئے اس پر اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ یہ پلیٹ فارم ایک عالمی اتحاد اور توانائی کی حفاظت، خوراک کی حفاظت اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ مودی نے یہ بات اسرائیل کی میزبانی میں آئی ٹی یو ٹو کے پہلے ورچوئل سمٹ میں حصہ لیتے ہوئے کہا۔ I2U2 Agenda

آئی ٹو یو ٹوعالمی معیشت کو تحریک دے گا
آئی ٹو یو ٹوعالمی معیشت کو تحریک دے گا
author img

By

Published : Jul 14, 2022, 9:20 PM IST

ورچول اجلاس میں اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپڈ، امریکی صدر جو بائیڈن اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے شرکت کی۔ نریندر مودی نے سب سے پہلے وزیر اعظم لیپڈ کو وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ساتھ ہی اجلاس کی میزبانی کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقی معنوں میں اسٹریٹجک پارٹنرز کا اجلاس ہے۔ ہم سب اچھے دوست بھی ہیں اور ہم سب کا نقطہ نظر اور ہماری دلچسپیاں مشترک ہیں۔ آج کے اس پہلے سربراہی اجلاس سے ہی 'آئی ٹو یو ٹو' نے ایک مثبت ایجنڈا ترتیب دیا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہم نے کئی شعبوں میں مشترکہ پروجیکٹس کی نشاندہی کی ہے۔'آئی ٹو یو ٹو' فریم ورک کے تحت ہم نے پانی، توانائی، نقل و حمل، خلائی، صحت اور خوراک کے تحفظ کے چھ اہم شعبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ "آئی ٹو یو ٹو" کا وژن اور ایجنڈا ترقی پسند اور عملی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اپنے ممالک کی باہمی صلاحیتوں یعنی سرمائے، مہارت اور منڈیوں کو متحرک کرکے ہم اپنے ایجنڈے کو تیز کر سکتے ہیں اور عالمی معیشت میں نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کوآپریٹو فریم ورک بھی بڑھتی ہوئی عالمی غیر یقینی صورتحال کے درمیان عملی تعاون کا ایک اچھا نمونہ ہے۔ مودی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ 'آئی ٹو یو ٹو' کے ساتھ ہم توانائی کی حفاظت، خوراک کی حفاظت اور عالمی سطح پر اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.