ETV Bharat / state

مسلمانوں کو ان کا حق دلاؤں گا: جمال صدیقی - بوتھ کی سطح پر بھی پارٹی سے مسلمانوں کو متحرک کرنے کی کوشش کی جائے گی

بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر منتخب ہونے کے بعد پہلی بار میڈیا سے بات کرتے ہوئے جمال صدیقی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے نعرے ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ کے تحت مسلمانوں کو ان کا حق دلانے کے لیے بی جے پی اقلیتی مورچہ کی جانب سے انہیں سرکاری اسکیمات سے بڑے پیمانے پر مستفید ہونے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

i will give muslims their rights says national president of the bjp minority front jamal siddiqui
مسلمانوں کو ان کا حق دلاؤں گا: جمال صدیقی
author img

By

Published : Oct 14, 2020, 5:28 AM IST

بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر منتخب ہونے کے بعد جمال صدیقی نے کہا کہ بی جے پی اور مسلمانوں کے درمیان جو دوریاں ہیں وہ اسے ختم کرنے کی کوشش کریں گے اور اقلیتی طبقہ کے لیے نافذ کردہ مختلف سرکاری اسکیموں کی بڑے پیمانے پر تشہیر کریں گے تاکہ مسلمان ان سے فائدہ اٹھا سکیں۔

انھوں نےکہا کہ مسلمانوں کو غلط فہمیوں کو دور کرکے انھیں بی جے پی سے قریب لانے کے لیے وہ خصوصی طور پر اور گھر گھر جا کر کوشش کریں گے۔

جمال صدیقی نے کہا کہ بی جے پی کوئی مذہبی پارٹی نہیں ہے اور نہ ہی وہ کسی خصوصی مذہب پر یقین رکھتی ہے۔ وہ سب کو یکساں حقوق دلانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان کو ہمیشہ بھارتیہ جنتا پارٹی سے دور رکھنے کی کوشش کی تو کی گئی لیکن جس سیاسی جماعت کی مسلمانوں نے ہمیشہ تائید و حمایت کی اس نے انہیں دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا۔

انھوں نے اس استدلال کے ساتھ کہ اس طرح دوسری پارٹیوں نے مسلمانوں کی معاشی و اقتصادی حیثیت کو دلتوں سے بھی بدتر کر دیا کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی جو دنیا کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر سرگرم عمل ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے سب کا ساتھ سب کا وکاس کے عہد اور سب کے اعتماد کے جذبے سے کام کرنے کی کوشش کریں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی اُجول یوجنا، جن دھن یوجنا، مدرا یوجنا وغیرہ سے مسلمان بھی مستفیض ہو رہے ہیں اور اس رُخ پر مسلمانوں کی بڑی تعداد کو فائدہ ہوا ہے جس کی تشہیر نہیں ہوئی۔

مسٹر صدیقی نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت چاہتی ہے کہ اچھی، دیانت دار صاف شبیہ کے مسلمان بی جے پی میں شامل ہوں اور معاشرے اور ملک کی ترقی کے شراکت دار بنیں۔ ’پارٹی قیادت نے مجھے جو ذمہ داری سونپی ہے اس کے پیش نظر ضلع، بلاک اور یہاں تک کہ بوتھ کی سطح پر بھی پارٹی سے مسلمانوں کو متحرک کرنے کی کوشش کی جائے گی‘۔

جمال صدیقی نے بی جے پی اقلیتی مورچہ کے عہد صدارت کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد اپنی نامزدگی پر پارٹی اعلیٰ قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انھیں جو ذمہ داری سونپی گئی ہے وہ ان کو بخوبی نبھائیں گے اور پارٹی نے ان پر جو اعتماد کیا ہے، اسے برقرار رکھنے کے لیے پوری جد وجہد کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ وہ انتخابی سیاست اور مقامی خود مختار اداروں کے انتخابات پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں گے اور اس بات پر خصوصی توجہ دیں گے کہ ان اداروں کے انتخابات کے لیے بی جے پی کو بہتر امیدوار ملیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.