پولیس اور انتظامیہ فوراً وہاں پہنچ کر ان لوگوں کو شیلٹر ہوم میں منتقل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ لوگ دہلی سے باہر جانے والے مزدور نہیں ہیں۔ یہ بے گھر لوگ ہیں جو یمنا بازار میں واقع مندر کے باہر رہتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بدھ کی شام یمنا کے قریب واقع کودیسیا گھاٹ کے پاس لوگوں کی ایک بڑی تعداد دیکھی گئی۔ یہ لوگ سماجی دوری کی پیروی نہیں کر رہے تھے اور بڑی تعداد میں جمع ہو رہے تھے۔
پولیس اور حکومت کو اس کی اطلاع ملتے ہی ہنگامہ برپا ہوگیا۔ آناً فاناً میں پولیس اور انتظامیہ کے لوگ موقع پر پہنچے۔ یہاں موجود افراد کو پہلے الگ کردیا گیا اور اس کے بعد آہستہ آہستہ انہیں ڈی ٹی سی بس میں بیٹھا کر انہیں شیلٹر ہوم منتقل کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ لوگ یمنا کے کنارے موجود کشمیری گیٹ پر تعمیر کیے گئے پہلے شیلٹر ہوم میں رہ رہے تھے۔ کچھ دن قبل شرپسندوں کی طرف سے آگ لگا دی گئی تھی۔ اس کے بعد لوگ کدیسیا گھاٹ کے قریب رہنے لگے۔ پولیس فی الحال پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔