ETV Bharat / state

ہنر ہاٹ نے اب تک 5 لاکھ 30 ہزار ہنرمندوں کو روزگار فراہم کیا: مختار عباس - اردو نیوز دہلی

دارالحکومت دہلی میں منعقد ہونے والا یہ 10 روزہ ہنر ہاٹ فیسٹیول لوکل ووکل کو ماس موومنٹ بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس فیسٹیول میں ملک کی 31 ریاستوں سے 600 سے زائد دستکار اپنا سامان فروخت کرنے آئے ہیں۔

hunar haat festival in delhi
ہنر ہاٹ نے اب تک 5 لاکھ 30 ہزار ہنرمندوں کو روزگار فراہم کیا: مختار عباس
author img

By

Published : Feb 27, 2021, 4:08 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں منعقد ہنر ہاٹ میں آج ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اب تک ہنر ہاٹ میں تقریباً 12 لاکھ سے زائد افراد آ چکے ہیں۔ تاہم امید کی جا رہی ہے کہ آئندہ دنوں میں یہ تعداد 16 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔

دیکھیں ویڈیو

دارالحکومت دہلی میں منعقد ہونے والا یہ 10 روزہ ہنر ہاٹ فیسٹیول لوکل ووکل کو ماس موومنٹ بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

اس فیسٹیول میں ملک کی 31 ریاستوں سے 600 سے زائد دستکار اپنا سامان فروخت کرنے آئے ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران مختار عباس نقوی نے کہا کہ ان کے ذریعے اب تک پانچ لاکھ 30 ہزار سے زیادہ دستکاروں کو ہنر ہاٹ کے ذریعے روزگار فراہم کیا گیا ہے۔ آزادی کے 75 برس مکمل ہونے پر ہنر ہاٹ کے ذریعے 7 لاکھ 50 ہزار دستکاروں کو روزگار کے نئے مواقع دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، 83 آئی ای ڈی برآمد

اس کے ساتھ ہی مختار عباس نقوی نے ہنر ہاٹ کو ای پلیٹ فارم کے ساتھ ہی گورنمنٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب کرایا ہے تاکہ ملک اور بیرون ملک سے ہنر ہاٹ میں دلچسپی رکھنے والے افراد سیدھے دستکاروں کے بہترین سامان کو دیکھ کر اسے خرید سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.