ETV Bharat / state

'ہنر ہاٹ دستکاروں کے لیے تحفہ ثابت ہو رہا ہے' - ہُنر ہاٹ فیسٹیول

قومی دارالحکومت دہلی کے جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں منعقد دس روزہ ہُنر ہاٹ فیسٹیول اختتام پذیر ہوا۔

hunar haat festival in Delhi
hunar haat festival in Delhi
author img

By

Published : Mar 1, 2021, 10:39 PM IST

Updated : Mar 1, 2021, 10:54 PM IST

اس ہُنر ہاٹ فیسٹیول میں متعد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 600 سے زائد دستکار اور خانساماؤں نے اپنی مصنوعات عوام تک پہنچائیں۔

ہُنر ہاٹ فیسٹیول

ملکی دستکاری اور ہنر مندی کو آج ہاتھوں ہاتھ لیا جا رہا ہے جو فنکاری اب تک صرف گاؤں اور قصبوں تک ہی محدود تھی وہ ہُنر ہاٹ کے ذریعے ملک و بیرون ممالک دھوم مچا رہی ہیں۔

اسی طرح اقلیتی وزارت کے ذریعے شروع کردہ ہُنر ہاٹ پروگرام دستکاروں کے لیے ایک تحفہ ثابت ہو رہا ہے۔

مختلف دیسی اشیاء سے بنائے جانے والی چیزیں کپڑے اور ان پر کام، لکڑی کی اشیاء، بنارسی سِلک، پینٹنگ، چمڑے کی مصنوعات، کنوج کی اگر بتی، راجستھان کی کٹھ پُتلی اور قومی سطح کے دیگر فنکار بھی یہاں ملک کے مختلف حصوں سے اپنا سامان فروخت کرنے آئے۔

ہُنر ہاٹ میں دستکاروں کو نہ صرف مفت دکان فراہم کرائی جاتی ہیں بلکہ انہیں ٹی اے اور ڈی اے بھی دیا جاتا ہے۔

رواں فیسٹیول کو ملا کر اب تک ملک بھر میں 26 ہُنر ہاٹ فیسٹیول منعقد کیے جا چکے ہیں جس سے فنکاروں کے چہرے پر اطمینان کی لکیریں صاف ظاہر ہو رہی ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2021, 10:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.