ETV Bharat / state

انسان کی حیثیت وائرس کے سامنے کمتر: جسٹس مشرا - جسٹس ارون مشرا کا کورونا وائرس پر تشویش کا اظہار

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ارون مشرا نے ملک میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انسان کی حیثیت وائرس کے سامنے  کمتر
انسان کی حیثیت وائرس کے سامنے کمتر
author img

By

Published : Mar 18, 2020, 9:30 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں ملک میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے بدھ کے روز کہا کہ ہم جدید ترین اسلحہ بناسکتے ہیں، لیکن وائرس سے لڑ نہیں سکتے۔

جسٹس ارون مشرا کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'ہر 100 برس میں اس طرح کی وبا پھیلتی ہے'۔

جسٹس مشرا نے کہا جب یہ وبا پھیلتی ہے تو 'انسان کی حیثیت ان وائرس کے سامنے کمتر پڑ جاتی ہے، آپ ہتھیار تو بناسکتے ہیں لیکن آپ اس مہلک وائرس سے لڑ نہیں سکتے'۔

واضح رہے کہ انہوں نے ایک سماعت کے دوران عدالت میں وکیلوں کے ہجوم سے متعلق یہ تبصرہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا 'اس طرح کی وبا ہر 100 برس بعد پھیلتی ہے، کل یگ میں ہم اس وائرس سے لڑ نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا 'انسان کی کمزوری دیکھو! آپ ہتھیار تو بناسکتے ہیں،لیکن آپ اس طرح کے وائرس سے لڑ نہیں سکتے ہیں۔ اس لیے ہمیں اپنی سطح پر ان سے لڑنے کی ضرورت ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.