ETV Bharat / state

وادی میں بندشوں کا متبادل تلاش کریں: سپریم کورٹ

author img

By

Published : Oct 24, 2019, 12:51 PM IST

سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت اور جموں و کشمیر انتظامیہ سے پوچھا ہے کہ دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد وادی کشمیر میں کب تک بندشیں جاری رکھنے کا ارادہ ہے۔

وادی میں بندشوں کا متبادل تلاش کریں: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے حکومت سے کہا کہ ' آپ وادی کشمیر میں بندشیں اور پابندیاں عائد کرسکتے ہیں لیکن آپ کو اپنے فیصلے کو جائزہ بھی لینا ہے۔ کیا آپ نے جائزہ لیا ہے؟

اس کے جواب میں جموں و کشمیر انتظامیہ نے کہا کہ وادی کشمیر میں 90 فیصد پابندیاں ہٹا لی گئی ہیں اور اس کا روزانہ جائزہ بھی لیا جاتا ہے۔

اس معاملے پر آج سپریم کورٹ میں جسٹس این وی رمنا کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی اور حکومت سے سوال کیا کہ 'آپ کتنے عرصے تک وادی میں پابندیاں جاری رکھنا چاہتے ہیں؟ ابھی دو سے زائد مہینے ہوچکے ہیں۔ آپ کو اس پر واضح ہونا پڑے گا اور آپ کو دوسرے طریقے تلاش کرنے ہوں گے ۔ اس معاملے کی اگلی سماعت 5 نومبر کو ہوگی۔

جموں و کشمیر میں میڈیا پر بندشوں کے مدعے کے معاملے پر کشمیر ٹائمز کی ایگزیکٹیو ایڈیٹر انورادھا بھسین کی عرضی پر بھی سماعت 5 نومبر کو ہوگی۔

اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو دفعہ 370 کو ختم کرنے کے تناظر میں جموں و کشمیر میں لوگوں کے ذریعہ عدلیہ تک رسائی سے متعلق اضافی رپورٹ درج کرنے کی اجازت دی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ نے مرکز اور جموں وکشمیر انتظامیہ کو ہدایت دی تھی کہ وہ جموں و کشمیر میں بندشوں اور گرفتاریوں سے متعلق تفصیلات فراہم کرے۔ عدالت نے مزید کہا تھا کہ تفصیلات فراہم نہیں کیے جانے کی صورت میں اس ضمن میں تفصیلی حلف نامہ داخل کیا جائے گا۔

Intro:Body:

How many days you want restrictions in kashmir valley: sc to govt

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.