ETV Bharat / state

ہریانہ: شدید بارش کے باعث سلطان پور میں کئی مکانات منہدم - میوات

ہریانہ میں میوات کے گاؤں سلطان پور میں شدید بارش کی وجہ سے کئی مکانات منہدم ہوگئے جبکہ جمعیۃ العلما کے وفد نے ریاستی حکومت سے معاوضہ کی مانگ کی ہے۔

Houses in sultanpur collapsed due to heavy rains
راجستھان: شدید بارش کے باعث سلطان پور میں کئی مکانات منہدم
author img

By

Published : Aug 21, 2020, 9:53 PM IST

Updated : Aug 21, 2020, 10:23 PM IST

ہریانہ میں حلقہ اسمبلی فروز پور جھرکہ کے گاؤں سلطان پور میں شدید بارش کی وجہ سے متعدد غریب افراد (بی پی ایل کارڈ کے حامل) کے مکانات منہدم ہوگئے جس کی وجہ سے کافی نقصان ہوا ہے۔

راجستھان: شدید بارش کے باعث سلطان پور میں کئی مکانات منہدم

جمعیت علماء گروگرام کے صدر مفتی محمد سلیم قاسمی بنارسی اور جمعیت علماء متحدہ پنجاب کے صدر حضرت مولانا یحییٰ کریمی کی ہدایت کے مطابق حلقہ ساکرس کے سابق جنرل سیکرٹری مولانا صابر مظاہری ایک وفد کے ساتھ سلطان پور پہنچے اور بی پی ایل خاندانوں کے متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے مکانات کا جائزہ لیا۔

قبل ازیں ریاستی حکومت کی جانب سے ان غریب افراد کو زمین الاٹ کی گئی تھی جس پر مکان بناکر یہ لوگ یہاں رہ رہے تھے لیکن شدید بارش کی وجہ سے ان کے مکان مہدم ہوگئے اور اب وہ دوبارہ بے گھر ہوگئے ہیں۔

اس موقع پر جمعیۃ کے وفد کی جانب سے ایک متاثرہ شخص اسلم کو پانچ ہزار کی مدد کی گئی۔ مولانا صابر مظاہری ساکرس نے کہا جمعیت علماء کی جانب سے بے سہارا اور مظلوم افراد کی مدد کی جائے گی۔

وفد میں مفتی محمد یونس قاسمی، مولانا صابر مظاہری ساکرس، مولانا عبد الحفیظ سیسونہ، قاری صابر سلطانپور، بھائی ضیاء الدین ساکرس شامل تھے۔

Last Updated : Aug 21, 2020, 10:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.