ETV Bharat / state

Spying Unit Case وزارت داخلہ نے جاسوسی کیس میں سسودیا کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے سی بی آئی کو منظوری دی - دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا

دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کے لیے نئی مصیبت کھڑی ہوگئی ہے۔ وزارت داخلہ نے دہلی میں فیڈ بیک یونٹ کی جاسوسی کے معاملے میں بدعنوانی کی روک تھام کے قانون کے تحت سسودیا پر مقدمہ چلانے کی منظوری دے دی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 22, 2023, 2:09 PM IST

نئی دہلی: وزارت داخلہ نے مبینہ 'فیڈ بیک یونٹ' جاسوسی کیس میں دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے خلاف انسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کے لئے بدھ کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کو منظوری دے دی۔ سسودیا شراب پالیسی کیس میں پہلے ہی سی بی آئی کے ریڈار پر ہیں۔سی بی آئی کی رپورٹ کے مطابق، عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے 2015 میں دہلی میں اقتدار میں آنے سے پہلے سیاسی انٹیلی جنس اکٹھا کرنے کے لیے ایک فیڈ بیک یونٹ تشکیل دیا تھا اور سسودیا اس یونٹ کے سربراہ تھے۔ دریں اثنا، اے اے پی نے پہلے ان الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔

دہلی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اس معاملے میں منیش سسودیا کے خلاف مقدمہ چلانے کی منظوری دینے کے وزارت داخلہ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی ورکنگ صدر وریندر سچدیوا نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی بی آئی (سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن) کو فوری طور پر منیش سسودیا کو گرفتار کرنا چاہئے اور اس کے بدعنوانی کے اصل ملزم وزیر اعلی اروند کیجریوال کی جانچ ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے لوگوں نے بھی اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ منیش سسودیا اس الزام میں جیل جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: CBI Checks Manish Sisodia's Bank Locker سی بی آئی نے منیش سسودیا کے بینک لاکر کی جانچ کی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.