نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دار الحکومت دہلی اور مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنرز سے بات کی اور موسلادھار بارش کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔ ذرائع کے مطابق امت شاہ نے اتوار کو دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے بات کی اور موسلادھار بارش کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔
جموں و کشمیر کے ایل جی سنہا کے ساتھ بات چیت میں مرکزی وزیر داخلہ نے موسلادھار بارش کی وجہ سے دو دنوں تک معطل رہی امرناتھ یاترا کا جائزہ لیا، حالانکہ اب صورت حال میں بہتری کے بعد یاترا کو دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے اور یاتری گپھا کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیر داخلہ نے امرناتھ یاتریوں کے لیے کی گئی سہولیات اور حفاظتی انتظامات کے بارے میں بھی بات کی۔ قابل ذکر ہے کہ شدید بارش کی وجہ سے شری امرناتھ یاترا کو دو دن کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ وہیں جموں و کشمیر کی ندیوں جہلم اور چناب میں مسلسل بارش کی وجہ سے سیلاب کی صورت حال پیدا ہو گئی ہے جب کہ اس دوران چار افراد لقمہ اجل بن گئے۔
مزید پڑھیں: Flash Floods in JK جموں و کشمیر میں سیلابی صورتحال، پونچھ اور ڈوڈہ میں چار افراد ہلاک
دوسری طرف قومی راجدھانی دہلی میں بھی ہفتہ سے ہو رہی موسلادھار بارش کی وجہ سے سڑکوں پر پانی جمع اور جام کا مسئلہ ہے۔ موسلا دھار بارش کی وجہ سے دارالحکومت کے کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے، جس سے بعض مقامات پر نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے۔ دہلی میں ایک دن میں بارش کا تقریباً چالیس سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے ایل جی وی کے سکسینہ سے دہلی کی صورت حال کا جائزہ لیا۔
یو این آئی
Amit Shah speaks to Delhi and JK LGs شاہ نے دہلی اور جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے بات کی
منوج سنہا کے ساتھ بات چیت میں مرکزی وزیر داخلہ نے معطل امرناتھ یاترا کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے امرناتھ یاتریوں کے لیے کی گئی سہولیات اور حفاظتی انتظامات کے بارے میں بھی بات کی۔ قابل ذکر ہے کہ شدید بارش کی وجہ سے یاترا کو دو دن کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔
نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دار الحکومت دہلی اور مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنرز سے بات کی اور موسلادھار بارش کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔ ذرائع کے مطابق امت شاہ نے اتوار کو دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے بات کی اور موسلادھار بارش کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔
جموں و کشمیر کے ایل جی سنہا کے ساتھ بات چیت میں مرکزی وزیر داخلہ نے موسلادھار بارش کی وجہ سے دو دنوں تک معطل رہی امرناتھ یاترا کا جائزہ لیا، حالانکہ اب صورت حال میں بہتری کے بعد یاترا کو دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے اور یاتری گپھا کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیر داخلہ نے امرناتھ یاتریوں کے لیے کی گئی سہولیات اور حفاظتی انتظامات کے بارے میں بھی بات کی۔ قابل ذکر ہے کہ شدید بارش کی وجہ سے شری امرناتھ یاترا کو دو دن کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ وہیں جموں و کشمیر کی ندیوں جہلم اور چناب میں مسلسل بارش کی وجہ سے سیلاب کی صورت حال پیدا ہو گئی ہے جب کہ اس دوران چار افراد لقمہ اجل بن گئے۔
مزید پڑھیں: Flash Floods in JK جموں و کشمیر میں سیلابی صورتحال، پونچھ اور ڈوڈہ میں چار افراد ہلاک
دوسری طرف قومی راجدھانی دہلی میں بھی ہفتہ سے ہو رہی موسلادھار بارش کی وجہ سے سڑکوں پر پانی جمع اور جام کا مسئلہ ہے۔ موسلا دھار بارش کی وجہ سے دارالحکومت کے کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے، جس سے بعض مقامات پر نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے۔ دہلی میں ایک دن میں بارش کا تقریباً چالیس سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے ایل جی وی کے سکسینہ سے دہلی کی صورت حال کا جائزہ لیا۔
یو این آئی
TAGGED:
جموں و کشمیر میں مسلسل بارش