کورونا وائرس کے دوران ملک کی اقتصادی حالت خراب ہوگئی ہے۔ نہ لوگوں کے پاس روزگار ہے اور نہ ہی کاروبار خود ریاستی حکومت معاشی بحران سے دوچار ہیں ۔
ضرورت مندوں کی مدد کے لیے کانگریس مختلف حصوں میں کھانا تقسیم کرنے کا کام کر رہی ہے۔
کانگریس رہنما مرزا جاوید نے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کیجریوال حکومت کورونا وبا کے دوران ناکام ثابت ہوئی ہے۔
وہ نہ تو عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے میں کامیاب ہوئی ہے اور نہ ہی راشن البتہ کاروباریوں کے گھروں تک شراب پہنچانے میں ضرور کیجریوال حکومت کامیاب رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ایسے وقت میں بھی ان مالداروں کے لیے پریشان ہیں جبکہ غربا و فقرا بنیادی ضروریات کے لیے موت اور زندگی سے جنگ لڑھ رہے ہیں۔
مرزا جاوید کا کہنا تھا کہ کانگریس رہنما راہل گاندھی کے حکم پر ہم نے دہلی کے مختلف حصوں میں گذشتہ 20 مئی سے ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم کرنا شروع کیا تھا جو اب تک جاری ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے گھروں تک شراب پہنچانے کی سروس کا اعلان کیا تھا حالانکہ راشن کے لیے ابھی بھی لوگوں کو قطار میں کھڑے رہنا پڑتا ہے۔