ETV Bharat / state

ہماچل: ٹھیوگ، کُفری اور نارکنڈا میں برف باری کا سلسلہ جاری

author img

By

Published : Dec 12, 2020, 4:28 PM IST

ریاست کا مشہور سیاحتی مقام کُفری، ٹھیوگ، اور نارکنڈہ میں رات سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک سڑکوں پر تقریبا پانچ انچ تک برف جمع ہوچکا ہے، جس کی وجہ سے قومی شاہراہ 5 مکمل طور پر بند ہوگئی ہے۔

Himachal: Snowfall continues in Theog, Kufri and Narkanda
ہماچل: ٹھیوگ، کُفری اور نارکنڈا میں برف باری کا سلسلہ جاری

ہماچل پردیش میں موسم ایک بار پھر بدلا ہے۔ گذشتہ کئی روز سے موسم صاف ہونے کے بعد آج موسم میں تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ تاہم محکمہ موسمیات نے 12 دسمبر کو مغربی بدحالی کے لئے سرگرم عمل رہنے کی وارننگ پہلے ہی جاری کردی تھی۔ نیز اونچی جگہوں پر برفباری اور بارش کا بھی امکان ہے۔

گیارہ دسمبر کی شام سے ہی موسم میں تبدیلی شروع ہوگئی تھی اور شام تک سیاہ بادل آسمان پر چھا گئے۔ رات موسم نے اپنا رخ مکمل طور پر تبدیل کردیا۔ رات گئے شملہ کی اونچی پہاڑیوں پر برف باری کا آغاز ہوا۔ ریاست کا مشہور سیاحتی مقام کفری، ٹھیوگ، نارکنڈہ میں رات سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک سڑکوں پر تقریبا 5 انچ تک برف جمع ہوچکی ہے، جس کی وجہ سے قومی شاہراہ 5 مکمل طور پر بند ہوگئی ہے۔

ریاست میں موسم میں اس تبدیلی کے سبب پوری ریاست میں موسم سرما کی دستک ہوگئی ہے۔ رات سے ہی درجہ حرارت میں نمایاں کمی درج کی جا رہی ہے۔ اونچی جگہوں پر برف باری کے سبب پورا شملہ سردی میں آگیا ہے اور لوگ گرم کپڑے پہننے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

موسم میں ہونے والی اس تبدیلی کا کاشتکاروں اور باغبانوں پر اچھا اثر پڑے گا۔ جہاں کسانوں کو ریاست میں جاری خشک سالی سے راحت ملے گی۔ وہیں مالیوں کے لئے بھی یہ بارش کسی کھاد سے کم نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست میں دو دن تک موسم خراب رہے گا اور اونچی جگہوں پر برف باری ہوگی۔ اسی دوران درمیانی اور نچلے علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.