ETV Bharat / state

دہلی میں موسلادھار بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک جام

author img

By

Published : Jul 27, 2021, 7:24 PM IST

دارالحکومت دہلی میں آج صبح موسلا دھار بارش ہوئی۔ تقریباً ایک گھنٹے کی موسلادھار بارش سے دہلی والوں کو گرمی سے راحت ملی۔ لیکن سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہونے سے سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

دہلی میں موسلا دھار بارش پانی جمع سے ٹریفک جام

ایئرپورٹ روڈ پر بارش کا پانی جمع ہونے سے راہگیروں کو سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ پانی اتنا زیادہ تھا کہ ڈی ٹی سی کی بسوں میں پانی داخل ہوگیا۔ پرگتی میدان کے علاقہ میں بھی بھاری بارش ریکارڈ کی گئی۔ یہاں کافی پانی جمع ہوگیا ہے جب کہ پمپ لگاکر پانی کو ہٹایا جارہا ہے۔

دہلی میں موسلادھار بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک جام
متھرا روڈ پر بھی موسلادھار بارش سے پانی جمع ہوگیا۔ یہاں سڑکوں پر لوگوں کو گھنٹوں پانی میں پھنسا رہنا پڑا۔ دھولا کنواں علاقے میں بھی لوگوں کو گرمی سے راحت ملی لیکن سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے راہگیروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور گھنٹوں بعد پانی کی سطح کم ہوئی۔

مزید پڑھیں:دہلی: بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے درخت زمین دوز

منڈی ہاؤس اور کناٹ پیلس کے علاقے میں موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ تاہم یہاں بھی پانی جمع ہوجانے سے کافی مسئلہ پیدا ہوگیا۔ دہلی کے پاش علاقہ راج پاتھ میں بھی بارش کی وجہ سے پانی جمع ہوگیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.