ETV Bharat / state

دہلی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش اور ژالہ باری - دہلی میں بارش

قومی دارالحکومت ومضافات میں جمعہ کی شام ہوئی بارش سے گذشتہ کئی ہفتوں سے جاری چلچلاتی دھوپ سے لوگوں کو کافی راحت ملی اور اس سے درجہ حرارت میں کمی درج کی گئی۔

دہلی کے کئی علاقوں میں تیزبارش اور ژالہ باری

author img

By

Published : Jul 2, 2021, 10:55 PM IST

دہلی میں جمعرات کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا تھا اور دہلی میں کل گرمی کا 90 سال کاریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔

دہلی اور قومی دارالحکومت علاقے میں کئی دنوں سے لوگوں کو شدید گرمی اورلو کے تھپیڑوں کاسامنا کرناپڑرہا تھا۔ لیکن آج کی بارش سے یہاں کے لوگوں نے راحت کی سانس لی اورآنے والے دنوں میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج دہلی اور این سی آر میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ بونداباندی کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ محکمہ کے مطابق ، ہفتے کے روز بھی آسمان میں بادل چھائے رہنے اورہلکی بارش یا بونداباندی کا امکان ہے۔

محکمہ کی تازہ ترین پیش گوئی کے مطابق مان سون کے دارالحکومت دہلی سمیت شمال مغربی ہندوستان کے باقی حصوں میں سات جولائی تک آگے بڑھنے کا امکان نہیں ہے۔

آج صبح دہلی کی ہوا کا معیار ناقص زمرے میں رہا۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت میں صبح ساتھ بجے ایئرکوالٹی انڈیکس 222 ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 19 جولائی سے

اہم بات یہ ہے کہ دارالحکومت میں جولائی میں لوگوں کو لوکے تھپیروں کاسامنا کرناپڑرہا ہے۔ مان سون عام طور پر جولائی میں دارالحکومت پہنچ جاتا تھا۔ اس بار محکمہ موسمیات نے دارالحکومت میں مان سون کے وقت سے پہلے (15 جون تک) پہنچنے کا امکان ظاہرکیا تھا لیکن ابھی تک یہاں کے لوگ مان سون سے مایوس رہے تھے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.