دہلی و این سی آر میں آج صبح مانسون کی پہلی موسلا دھار بارش ہوئی جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔
دہلی و این سی آر کے روہتک، گروگرام، کوسلی، ہنڈن ایئر فورس، سونی پت، گناور گوہنا، مہندر گڑھ، نرنول، غازی آباد چرخی دادری، بھیلواڑی، ریواڑی سمیت دہلی کے مختلف علاقوں میں زیادہ بارش ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے قیاس آرائی کی ہے کہ یہ مانسون کی پہلی بارش ہے، یہ مانسون 21جون 2020 کو دہلی واطراف میں آنے والا تھا۔
محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہریانہ واطراف میں مانسون 25 جون کو آنے والا ہے۔