ETV Bharat / state

دہلی ہائی کورٹ میں میڈیا اداروں پر فرضی رپورٹنگ سے متعلق سماعت آج - دہلی سکھ گرودوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے سابق چیئرمین منجیت سنگھ جی کے

دہلی ہائی کورٹ آج سکھ برادری کے خلاف میڈیا اداروں پر فرضی رپورٹنگ کرنے کے الزامات کی سماعت کرے گی۔ چیف جسٹس ڈی این پٹیل کی سربراہی میں بنچ اس معاملے کی سماعت کرے گا۔

media organization
media organization
author img

By

Published : Aug 12, 2021, 7:26 AM IST

گزشتہ یکم فروری کو سماعت کے دوران عدالت نے متعلقہ میڈیا ادارہ، نیوز براڈکاسٹر ایسوسی ایشن آف انڈیا، پریس کونسل آف انڈیا اور مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا تھا، اس درخواست کو راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان سکھدیو سنگھ ڈھنڈسا اور دہلی سکھ گرودوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے سابق چیئرمین منجیت سنگھ جی کے نے دائر کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایک نیوز چینل کی خبر پر سکھ برادری کے خلاف بدنیتی پر مبنی رپورٹنگ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ اس چینل نے ویڈیو کو بغیر تصدیق کئے یوٹیوب پر ڈال دیا اور یہ نشر ہوتی رہی۔ اس کی رپورٹ فرضی اور بے بنیاد ہے۔

مزید پڑھیں:۔ کانپور:صحافیوں کا حکومت پر آواز دبانے کا الزام

درخواست میں کہا گیا ہے کہ کسانوں کی تحریک کے دوران سکھ برادری کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم چلا کر ان کے وقار کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس کے معاشرے میں بہت سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.