سنہ 2012 کے اس خوفناک اور دلدوز واقعہ کے جرم کے قصورواروں میں سے ایک پون کمار نے بدھ کو اپنے وکیل کے ذریعہ درخواست دائر کرکے عدالت سے اس واقعہ کے وقت خود کو نابالغ ہونے کی درخواست کی اور اپنے خلاف معاملہ کو نابالغ انصاف قانون کے تحت مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ جانچ حکام نے عمر کا تعین کرنے کے لئے پون کی ہڈیوں کی جانچ پڑتال نہیں کی تھی۔ وکیل نے پون کے معاملہ کو نابالغ انصاف قانون کی دفعہ سات ایک کے تحت چلائے جانے کی عدالت سے اپیل کی۔
وکیل نے عدالت سے گزارش کی کہ نابالغ ہونے کے دعویٰ کی جانچ پڑتال کرنے کے لئے پون کی ہڈی کی جانچ کا حکام کو ہدایت دی جائے۔
سپریم کورٹ نے اس کیس کے ایک اور مجرم اکشے سنگھ کی نظر ثانی درخواست بدھ کو مسترد کرتے ہوئے اس کی پھانسی کی سزا برقرار ركھی۔ اس معاملہ میں پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے پون گپتا، مکیش، ونے شرما اور اکشے کمار کو پھانسی کی سنائی تھی جسے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے برقرار رکھا تھا۔
16 دسمبر 2012 دارالحکومت میں نربھیا کی اجتماعی عصمت دری کئے جانے کے بعد اس کو سنگین حالت میں پھینک دیا گیا تھا۔ دہلی میں علاج کے بعد اس ایئر لفٹ کرکے سنگاپور کے ملکہ الزبتھ اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں اس کی موت ہو گئی تھی۔ اس معاملہ کے چھ ملزمان میں سے ایک نابالغ تھا، جسے اصلاحی گھر بھیجا گیا تھا۔ اس نے وہاں سے سزا پوری کر لی تھی۔ ایک ملزم نے تہاڑ جیل میں خود کشی کرلی تھی۔