اس عرضی پر دوبارہ آئندہ ہفتے سماعت ہوگی۔
سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل ایم ایل شرما کی عرضی پر آج سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس رنجن گگوئی نے ان کی سزنش بھی کی اور انہیں مشورے بھی دیے۔ جسٹس گگوئی نے مسٹر شرما سے عرضی میں ترمیم کرکے از سر نو داخل کرنے کی ہدایت دی۔
بعد ازاں، اس کیس کو آج کے لیے موخر کردیا گیا۔
دوسری طرف کشمیر ٹائمز کی ایکزکیوٹیو اڈیٹر انورادھا بھاسین کی عرضی پر سماعت کے دوران اٹارنی جنرل تشار مہتا نے مرکزی حکومت کی طرف سے جواب دیتے کہا کہ ہم وہاں کے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں اور اگلے ہفتے تک وہاں عائد پابندیاں ختم کرلی جائیں گی۔
خیال رہے کہ انورادھا بھاسین نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کرکے وہاں کے صحافیوں کو ان کے کاموں سے روکنے اور اعلی رہنماؤں کو حراست میں لینے سے متعلق سپریم کورٹ سے درخواست کی تھی کہ وہ مرکز کو جمہوریت کی بحالی کا حکم جاری کرے۔