ETV Bharat / state

مولانا سعد معاملہ کو این آئی اے کے حوالے کرنے کی درخواست مسترد

دہلی ہائیکورٹ نے تبلیغی جماعت کے رہنما مولانا سعد کے خلاف گذشتہ مارچ میں لاک ڈاون کے احکامات کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں درج مقدمہ کی تحقیقات کو این آئی اے کے ذریعہ کرانے کی ہدایت دینے کی درخواست پر شنوائی سے انکار کردیا۔

author img

By

Published : Dec 11, 2020, 7:05 PM IST

HC dismisses plea to transfer Tablighi leader Maulana Saad's case
مولانا سعد معاملہ کو این آئی اے کے حوالے کرنے کی درخواست مسترد

دہلی پولیس کی جانب سے مولانا سعد کے خلاف درج کئے گئے مقدمہ کی تحقیقات این آئی اے کے ذریعہ کرانے کی ہدایت دینے کی درخواست کرتے ہوئے دائر عرضی کو دہلی ہائیکورٹ نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عرضی گذار اس سلسلہ میں سپریم کورٹ جاسکتے ہیں۔

درخواست گذار کے وکیل یاش چترویدی نے سپریم کورٹ سے رجوع ہونے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے عرضی کو واپس لینے کی دہلی ہائی کورٹ سے اجازت طلب کی۔ جسٹس سدھار مریدل اور تلونت سنگھ پر مشتمل بنچ نے عرضی کو واپس لینے کی اجازت دیتے ہوئے درخواست کو خارج کردیا۔ بنچ نے کہا کہ ’اس سلسلہ میں قبل ازیں سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی جاچکی ہے، ایسے میں ایسی کسی درخواست پر سماعت نہیں کی جاسکی‘۔

ممبئی سے تعلق رکھنے والے وکیل گھن شام اپادھیائے نے دہلی ہائیکورٹ میں عرضی داخل کرکے مولانا سعد معاملہ کی ہائیکورٹ کی نگرانی میں این آئی سے تحقیقات کرانے کی درخوات کی گئی جبکہ عرضی میں الزام عائد کیا گیا کہ طویل وقت گذرجانے کے باوجود دہلی پولیس، تبلیغی جماعت کے رہنما کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

عرضی میں دعویٰ کیا گیا کہ دہلی پولیس کی کرائم برانچ مولانا سعد کا سراغ لگانے اور گرفتار کرنے میں پوری طرح ناکام ہوچکی ہے، خاص طور پر ملک کے دارالحکومت میں اتنے طویل عرصہ تک اپنے آپ کو چھپانا ناممکن ہے، ایسے میں دہلی پولیس کی کارکردگی ٹھیک نہیں ہے‘۔

درخواست میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا کہ مولانا سعد اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے ملک کے دیگر علاقوں میں کورونا وبا پھیلانے کی سازش کی تھی جو بڑے پیمانہ پر اموات کا سبب بنا۔ درخواست میں تبلیغی جماعت کو دہشت گردی سے جوڑنے کی بھی کوشش کے ساتھ ساتھ مولانا سعد کے خلاف یو اے پی اے ایکٹ کے تحت کاروائی کرنے کی بھی درخواست کی گئی۔

گذشتہ 31 مارچ کو دہلی پولیس نے مولانا سعد کے خلاف سرکاری ہدایات کی خلاف ورزی کے الزام میں دفعہ 269 ، 270 ، 271 اور 120-B IPC اور وبائی امراض ایکٹ 1897 کے تحت مقدمہ درج کیا کیا تھا جس کے بعد 16 اپریل کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بھی مولانا سعد اور دیگر لوگوں کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ پی ایم ایل اے کے تحت ایک اور معاملہ درج کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.