ہاتھرس جنسی زیادتی معاملے کے خلاف دہلی میں انصاف کے لیے احتجاج شروع ہو گئے ہیں۔ پورے ملک میں احتجاج کی لہر چل پڑی ہے۔
سیاسی پارٹیوں کے علاوہ مختلف سماجی تنظیمیں اور این جی اوز بھی سڑکوں پر اتر گئیں ہیں۔ قومی دارالحکومت دہلی کی سڑکوں پر متاثرہ لڑکی کی موت اور پولیس کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف زبردست احتجاج کیا جارہا ہے۔
دہلی کے نجف گڑھ علاقہ میں مشرقی دہلی سے سابق رکن پارلیمنٹ مہابل مشرا کی قیادت میں عوام نے لڑکی کے گھر والوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے کینڈل مارچ نکالا۔
اس کینڈل مارچ میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ پولیس کے متعصبانہ رویے اور مجرمان کو پشت پناہی فراہم کرنے پر لوگ کافی مشتعل نظر ائے۔
یہ بھی پڑھیے
ہاتھرس : متاثرہ کے گاؤں میں میڈیا کو داخلہ کی اجازت
لوگوں کا مطالبہ ہے کہ مجرمین کو فوری پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے۔ مظاہرین نے مختلف بینر اٹھا رکھے تھے جس پر لکھا تھا بہن ہم شرمندہ ہیں تیرے قاتل زندہ ہیں۔