ETV Bharat / state

نوح: ایک اور کورونا سے متاثرہ مریض کی تصدیق - ہوم آئی سولیٹ

ہریانہ کے شہر نوح میں جمعہ کے روز ایک اور کورونا سے متاثرہ مریض کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی ٹیم نے اس مریض کو ہوم آئیسولیٹ کیا ہے جبکہ اس کے ساتھ رابطے میں آنے والے تمام افراد کا نمونہ لینے کے بعد انہیں کورنٹائن کر دیا گیا ہے۔

ہریانہ: نوح میں ایک کورونا سے متاثرہ مریض کی تصدیق

author img

By

Published : May 30, 2020, 12:08 PM IST

ریاست میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جمعہ کے روز کورونا کے ایک نئے مریض کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ مریض نوح کے گاؤں بسر اکبر پور کا رہائشی ہے۔

ضلعی محکمہ صحت نے گھر میں اس مریض کو آئیسولیٹ کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس شخص کے ساتھ رابطے میں آنے والے 14 افراد کے نمونے بھی تفتیش کے لئے بھیج دیئے گئے ہیں۔

اس کی معلومات دیتے ہوئے ضلعی محکمہ صحت کے نوڈل افسر ڈاکٹر اروند کمار نے بتایا کہ نوح میں کورونا سے ایک متاثرہ مریض کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کا علاج جاری ہے۔ اس مریض کے ساتھ رابطے میں آنے والے تمام افراد کی اطلاعات کے بعد باقاعدہ علاج کیا جائے گا۔ نیز محکمہ صحت نے پورے علاقے کو کنٹیمنٹ زون میں تبدیل کیا ہے۔

واضح رہے کہ ضلع نوح میں تقریباً 5849 افراد کو نگرانی پر رکھا گیا ہے۔ جن میں سے 3264 افراد نے نگرانی کی مدت مکمل کی ہے۔ اب 2585 افراد کو نگرانی پر رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ صحت نے اب تک 4896 افراد کے نمونے لئے ہیں اور انہیں پی جی آئی روہتک اور گروگرام میں ایک نجی لیب کو تفتیش کے لئے بھجوایا ہے، جن میں سے 4733 رپورٹیں منفی آئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.