ETV Bharat / state

ہرش وردھن اور ان کی اہلیہ نے کورونا کا ٹیکہ لگوایا

دہلی میں مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن اور ان اہلیہ نے ویکسین کی پہلی خوراک لی اور لوگوں سے کورونا کا ٹیکہ لگوانے کی اپیل کی۔

ہرش وردھن اور ان کی اہلیہ نے کوڈ ویکسین لگوائے

author img

By

Published : Mar 2, 2021, 4:20 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے اہلیہ نوتن گوئل کے ساتھ دہلی ہارٹ لنگ انسٹی ٹیوٹ میں کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لی۔

اس کے ساتھ ہی مرکزی وزیر روی شنکر پرساد ، مرکزی وزیر مملکت جی کشن ریڈی اور دیگر رہنماؤں نے بھی کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لی۔

واضح رہے کہ دوسرا مرحلہ یکم مارچ سے ملک میں کورونا کے خاتمے کے لیے شروع ہوچکا ہے اور دوسرے مرحلے میں 60 برس سے زیادہ عمر کے لوگوں کو کورونا کی خوراک پلائی جارہی ہے۔

ہرش وردھن اور ان کی اہلیہ نے کوڈ ویکسین لگوائے
ہرش وردھن اور ان کی اہلیہ نے کوڈ ویکسین لگوائے

واضح رہے کہ سنگین نوعیت کی بیماریوں میں مبتلا 45 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو بھی کورونا کی یہ دوا پلائی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر ہرش وردھن نے پیر کو ہی لوگوں سے کورونا کا ٹیکہ لگوانے کی اپیل کی تھی۔

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ لوگوں کو کورونا کی خوراک سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن کے بعد ملک میں اموات کی شرح اب کم ہوگئی ہے۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ 'اگر ویکسینیشن کے بعد کوئی موت ہو جاتی ہے تو پھر اسے ویکسینیشن سے نہیں جوڑا جاسکتا ہے کیوں کہ ایسی ہر موت کی سائنسی طور پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.