ہریانہ کے وزیر تعلیم کنورپال گوجر نے کہا کہ اسکول کھولنے کے معاملے میں ریاستی حکومت کو اپنے حالات کے مطابق فیصلہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دسویں ، گیارہویں ، بارہویں کلاس پہلے کھلیں گی، چھٹی سے نویں کلاس اس کے بعد کھولے جائیں گے۔
تیسرے مرحلے میں پہلی سے پانچویں تک کی کلاسز کھولی جائیں گی۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ اس تجربے کے لئے پہلے ڈیمو اسکول کھولے جائیں گے جس میں پہلے روز 50 فیصد بچوں کو بلایا جائے گا اور باقی بچوں کو دوسرے دن بلایا جائے گا اور اسی ترتیب کو آگے بڑھایا جائے گا۔
یہ فیصلہ ریاستی حکومت نے لیا ہے۔ واضح رہے کہ اس اسکول کو تین مراحل میں کھولے جائیں گے۔