اس بار کمیٹی کی جانب سے چند ہی پاس فراہم کیے گئے، جس کو لینے سے حج رضاکاروں نے انکار کردیا۔ اور کمیٹی سے مانگ کی انہیں ہر برس جتنے پاس فراہم کیے جاتے ہیں اتنے ہی اس بار بھی دیا جائے کیوں کہ 100 سے زائد افراد ہیں، جو مفت میں برسوں سے عازمین حج کی خدمت کر رہے ہیں۔
حج رضاکاروں کی تنطیم گروپ آف حج نے اس کی شکایت بھی کی، تاہم ان کی شکایت پر توجہ نہیں دی گئی۔
گروپ آف حج کے نائب صدر نے یہ الزام لگایا ہے کہ ان افراد کو پاس دیا جا رہا ہے، جنہیں حج بیت اللہ کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں ہے اور ہمیں نظرانداز کیا جارہا ہے۔