ETV Bharat / state

Haj 2022 Registration: حج 2022 کے لیے درخواستیں 22 اپریل تک - دہلی کی خبر

نئی گائیڈ لائن کے تحت حج کمیٹی آف انڈیا نے ہدایات جاری کی ہے کہ سعودی گائڈلائین کے مطابق انہیں لوگوں کو اجازت ہوگی۔ جن کی عمر 23 اپریل 2022 کو 65 سال یا اس سے کم ہوگی، سبھی عازمین کو سعودی وزارت صحت سے تسلیم شدہ ویکسین لگوانا بھی لازمی ہے۔ ساتھ ہی انہیں 72 گھنٹے کے اندر کی منفی آر ٹی پی سی آر رپورٹ بھی پیش کرنی ہوگی۔ Haj 2022 Registration Open Till April 22

حج 2022 کے لیے نئی درخواستیں 22 اپریل تک

author img

By

Published : Apr 12, 2022, 5:17 PM IST

حج 2022 سے متعلق سعودی عرب نے اپنی نئی گائیڈ لائن جاری کی ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ اس بار دس لاکھ لوگ دنیا بھر سے شہر مکہ اور مدینہ جا کر حج کا مقدس فریضہ انجام دیں گے۔ اسی گائیڈ لائن میں اس بات کا بھی ذکر ہے کہ 65 سال سے زیادہ عمر کے لوگ اس بار حج نہیں کر سکیں گے۔ اس کے بعد حج کمیٹی آف انڈیا نے 65 سال سے زیادہ عمر کے سبھی عازمین کی درخواستیں کینسل کر دی ہیں اور ان کی جگہ نئے سرے سے درخواستیں لی جا رہی ہیں۔ نئی درخواستیں دینے کی آخری تاریخ 22 اپریل ہے۔Haj 2022 Registration Open Till April 22

حج 2022 کے لیے نئی درخواستیں 22 اپریل تک

اس کے علاوہ 70 سال سے زیادہ عمر کی خاتون کے لیے حج کمیٹی 1 محرم ساتھی کی اجازت دیتی ہے اب جبکہ خاتون کی درخواست مسترد ہونے پر محرم کو بھی پھر سے نئی درخواست دینی ہوگی۔ نئی گائیڈ لائن کے تحت حج کمیٹی آف انڈیا نے ہدایات جاری کی ہیں کہ سعودی گائڈلائین کے مطابق انہیں لوگوں کو اجازت ہوگی جن کی عمر 23 اپریل 2022 کو 65 سال یا اس سے کم ہوگی، سبھی عازمین کو سعودی وزارت صحت سے تسلیم شدہ ویکسین لگوانا بھی لازمی ہے۔ ساتھ ہی انہیں 72 گھنٹے کے اندر کی منفی آر ٹی پی سی آر رپورٹ بھی پیش کرنی ہوگی۔

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی

کورونا کے مدنظر یی تمام قدم سعودی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے ہیں۔ اس سے پہلے دو سال تک سعودی سرکار نے کورونا کی وجہ سے باہر سے کسی بھی شخص کو حج کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین مختار احمد سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ریاستی حج کمیٹی میں نئی درخواستوں کے لیے ہیلپ ڈیسک بنایا گیا ہے، جہاں عازمین اپنی درخواست جمع کرانے کے لیے آ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Haj Committee of India Announces: حج 2022 کیلئے فارم داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.