ETV Bharat / state

حافظ سعید کی گرفتاری پر سابق سفارتکار کا کیا کہنا ہے؟ - اقوام متحدہ کے نامزد کردہ دہشت گرد حافظ محمد سعید

سابق ڈپلومیٹ انل تریگنایت نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'پاکستان، شدت پسندوں کو کسی بھی سماعت سے قبل ہی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیتا ہے۔'

سابق ڈپلومیٹ انیل تریگنایت
سابق ڈپلومیٹ انیل تریگنایت
author img

By

Published : Feb 13, 2020, 9:18 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 6:16 AM IST

سابق سفارتکار انل تریگنایت اقوام متحدہ کے نامزد شدت پسند حافظ محمد سعید کو شدت پسندی کے لیے مالی مدد کے مقدمے میں 11 برس قید کی سزا کے پاکستان کے اقدام کو فریب قرار دیا ہے۔'

سابق ڈپلومیٹ انیل تریگنایت

پیرس میں منعقد ہونے والے فنانشیل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس سے قبل پاکستان نے جماعت الدعوۃ کے چیف اور ممبئی بم دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کو قید کی سزا سنائی ہے۔

سابق سفارتکار انل تریگنایت جنہوں نے تقریباً تین دہائیوں تک وزارت خارجہ میں اپنی نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ انھوں نے اسلام آباد سے ہونے والی پوری کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اسے فریب قرار دیا ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ 'پاکستان شدت پسندوں کے خلاف کسی بھی سماعت سے قبل ہی انہیں سلاخوں کے پیچھے ڈال دیتا ہے۔'

تریگنایت نے ممبئی حملوں میں ھافظ سعید کی منصوبہ بندی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 'حافظ سعید کے جرائم شدت پسندوں کی مالی مدد سے کہیں زیادہ بدترین ہے۔'

واضح رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا مکمل اجلاس 16 فروری کو پیرس میں شروع ہوگا۔ اپنے آخری مکمل اجلاس کے دوران ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو ایک سخت انتباہ دیا کہ وہ اگلے اجلاس تک دیے گئے کام مکمل کرے نہیں تو اسے بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 6:16 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.