ETV Bharat / state

گروگرام میٹرو ریل پانچ ماہ بعد بحال

ریاست ہریانہ کے سائبر سٹی گروگرام میں 5 ماہ سے بند میٹرو سروس آج س شروع کردی گئی ہے۔اگر آپ گروگرام میٹرو میں سفر کرنے جارہے ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے ہے، کیونکہ کورونا وبائی مرض کی وجہ سے میٹرو میں سفر کرنے کا طریقہ بالکل بدل گیا ہے۔

گروگرام میٹرو یلو لائن کو 5 ماہ کے بعد بحال کیا گیا

author img

By

Published : Sep 7, 2020, 2:16 PM IST

تقریبا 5 ماہ سے بند سائبر سٹی گروگرام میں میٹرو خدمات کو آج سے شروع کردیا گیا ہے۔ یہ خدمات صرف یلو لائن یعنی دہلی کے سمئے پور بادلی اسٹیشن سے ہڈا سٹی سینٹر تک ہی شروع کی گئی ہے۔ میٹرو کی خدمات کے شروع ہوتے ہی مسافروں نے راحت کی سانس لی ہے۔ کیونکہ اب گروگرام سے دہلی تک کا سفر ان کے لئے آسان ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ میٹرو سروس شروع ہونے کے ساتھ بہت سی چیزیں بھی تبدیل ہوگئی ہیں۔اب میٹرو میں سفر کا طریقہ پہلے کے مقابلے بدل گیا ہے۔میٹرو میں سفر کرنے سے پہلے آپ کو نئے قوانین پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔

گروگرام میٹرو یلو لائن کو 5 ماہ کے بعد بحال کیا گیا

میٹرو اسٹیشن کے اندر جانے سے پہلے ، مسافروں کو بہت سی چیزوں کا خیال رکھنا ہوگا۔ جیسے سماجی دوری برقرار رکھنا اور ماسک پہننا ضروری ہے۔ماسک کے بغیر کوئی بھی شخص میٹرو اسٹیشن میں داخل نہیں ہو سکے گا۔میٹرو کے اندر داخل ہونے اور باہر آنے کے لیے مختلف راستے بنائے گئے ہیں۔

جانئیے پہلے کے مقابلے میں کیا کیا بدلا

پہلےاب

1کوئی بھی مسافر بغیر کسی مداخلت کے میٹرو اسٹیشن آسکتا یا جا سکتا تھا۔

2 سماجی دوری جیسی کوئی بات نہیں تھی

3 کیش اور ٹوکن کا استعمال ہوتا تھا۔

1بغیر ماسک کے کسی بھی شخص کو میٹرو اسٹیشن کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں ملے گی۔
2سماجی فاصلے کو برقرار رکھنا ضروری ہے
3 سمارٹ کارڈ کے بغیر سفر نہیں کیا جاسکتا۔

صبح میٹرو چلانے سے قبل سنٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کی ٹیم میٹرو اسٹیشنوں پر سیکیورٹی کے بارے میں تحقیقات کرے گی۔ اس میں گروگرام پولیس کا تعاون بھی لیا جائے گا۔ تمام اسٹیشنوں پر ایک ہی گیٹ سے آنے اور جانے والے مسافروں کی سہولت ہوگی۔اسٹیشنوں پر سماجی دوری کے حساب سے نشان بنائے گئے ہیں۔

کووڈ 19 کی ہدایات پر عمل کرنے کے لئے مسافروں پر سی سی ٹی وی کے ذریعے نگرانی رکھی جائے گی۔تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ مسافر نے ماسک پہنا ہے یا نہیں۔ اس کے ساتھ ہی مسافروں کے سامان کو بھی سینیٹائیز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ میٹرو میں سفر کرنے کیلئے آپ کے پاس اسمارٹ کارڈ ہونا ضروری ہے۔ کیونکہ اب ٹکٹ کے لیے کیش اور ٹوکن نہیں دیا جائے گا۔لوگوں کو انتظامیہ کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ سفر کے دوران کم از کم ان چیزوں کو اپنے ساتھ رکھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.