قوی دارالحکومت دہلی میں ڈی ایس جی ایم سی کے ذریعہ 'گرو ہرکشن انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ ریسرچ کڈنی ڈالیسیز ہسپتال' بیک وقت 101 مریضوں کو ڈائیلاسس کی سہولت فراہم کرے گا۔
واضح رہے کہ اسی ضمن میں نئی دہلی کے گرودوارہ بنگلہ صاحب کمپلیکس میں دہلی سکھ گرودوارہ مینجمنٹ کمیٹی نے گردوں کے ڈائلیسز سہولت کا آغاز کیا ہے۔
ڈی ایس جی ایم سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرو ہرکشن انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ ریسرچ کڈنی ڈالیسیز ہسپتال ایک وقت میں 101 مریضوں کو ڈائیلاسس کی سہولت فراہم کی جائے گی جس میں یومیہ بنیاد پر 500 مریضوں کی دیکھ بھال کی جا سکتی ہے۔
ڈی ایس جی ایم سی کے صدر منجندر سنگھ سرسا نے بتایا کہ 'اس جدید ترین ہسپتال میں تمام خدمات مکمل طور پر مفت فراہم کی جارہی ہیں۔ یہاں کوئی بلنگ اور ادائیگی کاؤنٹر نہیں ہے اور ڈی ایس جی ایم سی کارپوریٹ ہاؤسز سے سی ایس آر فنڈ لے کر اسے ان خدمات میں لگائے گی'۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہاں نہ صرف علاج مفت ہوگا بلکہ جو خوراک مریضوں کو چاہئے اس کا بھی خاص انتظام کیا جائے گا تاکہ مریضوں کو پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔ اس کے ساتھ ہی اسی طرح کی دیگر امراض کے لیے بھی جلد ہی اعلان کیا جائے۔
سرسا نے مزید بتایا کہ جلد ہی موجودہ 101 بیڈز سے بڑھا کر ایک ہزار بیڈ کردیا جائے گا۔