ETV Bharat / state

دہلی: مختلف شعبہ کی اہم شخصیات کو اعزاز سے نوازا گیا

قومی دارالحکومت دہلی کے کانسٹیٹیوشن کلب میں مختلف شعبہ کی اہم شخصیات کو 'راشٹریہ گرو سمان' سے نوازا گیا، جنہوں نے اپنے شعبہ میں نمایاں خدمات انجام دیں۔

دہلی: مختلف شعبہ کے اہم شخصیات کو اعزازسے نوازا گیا

author img

By

Published : Sep 5, 2021, 10:04 AM IST

Updated : Sep 5, 2021, 5:57 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں سماجی، سیاسی، کھیلوں اور بالی ووڈ کی اہم شخصیات کو راشٹریہ گورو سمان سے نوازا گیا۔

ان شخصیات کو اپنی اپنی فیلڈ میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں یہ اعزاز بخشا گیا۔

اس موقع پر فگن سنگھ، جو مرکز میں منسٹر آف اسٹیل ہیں، گلوبل یوگا الائنس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر گوپال، جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر ایم افسر عالم، راکیش مشرا، پرشانت ملک و دیگر شخصیات موجود رہے۔

اس تقریب کے روح رواں اور اے کے پی کے چیئرمین سنتوش دوبے نے کہا کہ تقریب میں آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے اس تقریب میں اپنا قیمتی وقت دیا۔

دہلی: مختلف شعبہ کے اہم شخصیات کو اعزازسے نوازا گیا

انہوں نے کہا کہ جنہیں ایوارڈ ملا، وہ سب اپنے اپنے شعبے میں ماہر ہیں، چاہے وہ بی ایس ایف کے پرمود سین ہوں، ماڈل سونالی پنگل اور انکا ورما، ڈاکٹر پیرم سومانی ہوں، یا مینو شرما ہوں۔ سب اس اعزاز کے مستحق ہیں۔

اس ضمن میں مرکزی وزیر فگن سنگھ نے کہا کہ آج جو لوگ یہاں آئے ہیں وہ سب تعریف کے لائق ہیں اور انہوں نے اپنے اپنے شعبوں میں اہم کام کیا ہے۔ اس طرح کی تقریبات لوگوں کو آگے بڑھنے اور سماجی کام کرنے کی ترغیب دیتی ہیں۔

پوجا کپل مشرا نے کہا کہ خواتین اور مردوں کی مساوی شرکت ہی گھر، معاشرے اور ملک کو آگے لے جاتی ہے، آج وقت آگیا ہے کہ عورتوں کو ایک عام آدمی کے طور پر دیکھا جائے نہ کہ دیوی کے طور پر۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی فساد معاملہ: دو بچوں کی ماں 10 ماہ بعد ضمانت پر رہا

وہیں یوگیش دوبے نے کہا کہ کورونا وبا نے ہمیں سکھایا ہے کہ کس طرح ایک دوسرے کا سہارا بنیں اور ملک کو مضبوط بنائیں۔

واضح رہے کہ اس تقریب مختلف شعبہ کے اہم شخصیات کو اعزاز راشٹریہ گرو سمان سے نوازا گیا، جنہوں نے اپنے شعبہ میں نمایاں خدمات انجام دیں۔

Last Updated : Sep 5, 2021, 5:57 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.