ETV Bharat / state

'کیجریوال مہاجر مزدوروں کو بے وقوف بنا رہے ہیں' - مہاجر مزدور

دہلی کانگریس کے صدر چودھری انل کمار نے کیجریوال حکومت پر جھوٹ بول کر لوگوں خاص طور پر مہاجر مزدوروں کو بیوقوف بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔

'Govt. looting migrants in collusion with transport mafia'
کیجریوال جھوٹ بول کر مہاجر مزدوروں کو بے وقوف بنا رہے ہیں
author img

By

Published : May 20, 2020, 4:56 PM IST

انل کمار نے کہا کہ ٹرانسپورٹ مافیا سے ملی بھگت کے ذریعہ غریب مزدوروں کو لوٹا جارہا ہے، ان سے نوئیڈا بارڈر سے اترپردیش کے اضلاع میں لے کر جانے کے لیے 4000-5000 روپے وصول کئے جا رہے ہیں جبکہ بس کا حقیقی کرایہ 350 سے 500 ررپئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں یہ جان کر حیرانی ہوئی کہ جب پیر کی شب تقریباً ایک بجے مہاجرمزدوروں سے ملاقات کر کے پتہ چلا کہ نوئیڈا بارڈر سے اترپردیش لے جانے کے لئے ان سےکئی گنا کرایہ وصول کیا جا رہا ہے۔

انل کمار نے الزام عائد کیا کہ کووڈ-19 وبا کی وجہ سے بیروزگار ہوئے خالی پیٹ مزدوروں کو دہلی سے اترپردیش بھیجنے کے لئے زیادہ کرایہ وصول کرنے میں کیجریوال حکومت کی ٹرانسپورٹ مافیا کے ساتھ ملی بھگت ہے۔اس کے لئے انہوں نے لیفٹننٹ گورنر کو ایک خط لکھ کراعلی سطحی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کیجریوال حکومت ذمہ داری اٹھانے کے لئے تیار نہیں ہے تو دہلی کانگریس مزدوروں کو بھیجنے کا خرچ اٹھانے کی پیش کش کی تھی۔انہوں نے کہا کہ نہ تو دہلی حکومت نے پیش کش کو قبول کیا اور نہ ہی مزدوروں کو بھیجنے اور ان کے کھانے پینے کا انتظام کیا۔کیونکہ کیجریوال مزدوروں کی حالت زار کے تئیں بہت بے حس تھے۔

کانگریس رہنما نے کیجریوال حکومت سے پوچھا کہ لاک ڈاؤن میں عوامی اور نجی ٹرانسپورٹ کو اجازت دینے سے قبل لاک ڈاؤن کے ضابطوں کا خیال کرتے ہوئے کیا کسی ماہرسے رائے لی ہے اور کیا تیاری نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) ایکٹ کے مطابق کی گئی ہے۔کیا ڈی ٹی سی بسوں ،آٹو رکشا ای رکشا کو چلانے کی اجازت دینے کے لئے مناسب سینیٹائزیشن اور سماجی دوری پر عمل کیا جارہا ہے، آڈ-ایون بنیاد پر بازاروں میں دوکانیں کھولنے کے لئے کیا معیار اپنائے جارہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.