ETV Bharat / state

گورنرس کو ماحولیات، ثقافت اور فطرت کا تحفظ کرنا چاہیے: نائیڈو - حراستی موت معاملے پر راہل اور پرینکا برہم، دس رکنی ٹیم کاس گنج بھیجی

گورنروں اور لیفٹیننٹ گورنروں کو انتظامیہ اور عوامی زندگی میں آئین کے فلسفے اور التزام کی سختی سے پابندی کو یقینی بنانا چاہیے۔ انہوں نے گورنروں اور لیفٹیننٹ گورنروں پر زور دیا کہ وہ ’سب کا ساتھ-سب کا پریاس‘ کے منتر سے متاثر مرکزی حکومت کی اسکیموں، پروگراموں اور مہموں کی نگرانی اور رہنمائی کریں۔

News
News
author img

By

Published : Nov 12, 2021, 7:09 AM IST

نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے گورنروں پر بہتر مستقبل کے لیے ماحول کی حفاظت، ثقافت اور فطرت کو محفوظ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انہیں مرکز کی اسکیموں، پروگراموں اور مہمات پر کی گئی پہل پر عمل درآمد کی نگرانی کرنی چاہیے۔

جمعرات کو دہلی میں گورنرس اور لیفٹیننٹ گورنرس کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر نائیڈو نے کہا کہ گورنروں اور لیفٹیننٹ گورنروں کو انتظامیہ اور عوامی زندگی میں آئین کے فلسفے اور التزام کی سختی سے پابندی کو یقینی بنانا چاہیے۔ انہوں نے گورنروں اور لیفٹیننٹ گورنروں پر زور دیا کہ وہ ’سب کا ساتھ-سب کا پریاس‘ کے منتر سے متاثر مرکزی حکومت کی اسکیموں، پروگراموں اور مہموں کی نگرانی اور رہنمائی کریں۔

مسٹر نائیڈو نے گورنروں کے ساتھ ماحولیاتی تحفظ، کسانوں کے درمیان کاروبار کو فروغ دینے، سب کے لیے صحت کی دیکھ بھال، عوامی زندگی میں آئینی اقدار اور اخلاقیات کو فروغ دینے سمیت کئی امور پر اپنے خیالات اور تشویش کا اظہار کیا۔ عوامی زندگی میں گورنروں کے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے زور دیا کہ پالیسیوں کی تشکیل اور ان کو نافذ کرنے، قلیل وسائل کے موثر استعمال کو یقینی بنانے اور عوامی زندگی میں دیانتداری اور اخلاقیات کو یقینی بنانے میں ان کا اہم رول ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مسٹر نائیڈو نے ماحولیاتی کی تبدیلی پر بڑھتی تشویشات اور آب و ہوا کی تبدیلی پر چل رہی سی او پی 26 عالمی کانفرنس کے سلسلے میں گورنروں سے شجر کاری، پانی کے تحفظ، ماحول دوست تعمیر، فضلہ کے انتظام وغیرہ کے لیے عوامی تحریکوں کو فروغ دینے کی اپیل کی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.