ETV Bharat / state

بچوں کی شرح اموات - قومی صحت مشن

مرکزی حکومت نے بچوں کی شرح اموات کو کم کرنے کے سلسلے میں لوک سبھا میں کہا کہ حکومت قومی صحت مشن کے تحت بچوں کےلئے صحت پروگرام پرعمل درآمدگی کررہی ہے۔

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن
author img

By

Published : Jul 26, 2019, 10:47 PM IST

نوزائدہ بچے،دوان حمل اور زچگی کے بعد پانچ برس سے کم عمر کے بچوں کی شرح اموات سے متعلق مسئلوں کو حل کرنا حکومت کا اہم مقصد ہے۔

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں یہ یقین دہانی کرائی کہ گزشتہ دہائی میں ملک میں پانچ برس سے کم عمر کے بچوں کی سال 2008 کے ریکارڈ کے مطابق پیدا ہونے والے فی ہزار بچوں میں 69 بچے مردہ پیدا ہوتے تھے، مردہ بچوں کی یہ تعداد 2017 میں کم ہوکر فی ہزار بچوں کی پیدائش پر 37 ہوگئی ہے۔

اس مدت میں قومی سطح پر نوزائدہ بچوں کی شرح اموات 53 سے گھٹ کر33 ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سبھی ریاستوں میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کی شرح اموات میں گراوٹ آئی ہے۔

اس کے علاوہ حکومت بچوں کی صحت کے قومی پروگرام (آر بی ایس کے) پر بھی عمل درآمدگی کررہی ہے جس کے تحت نوزائدہ اور بچوں کی صحت سے متعلق جانچ اور ان کی زندگی کو بچانے کے معیار میں بہتری لانے کےلیے پیدائش کے وقت پیش آنے والے مسئلوں،امراض،خامیوں اور بچوں کے نمو میں ہونے والی تاخیر کےلیے مفت ابتدائی علاج کے ساتھ ساتھ کنبوں کے اخراجات میں کمی کرنا شامل ہے۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے ایک دیگر ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ آیشمان بھارت -پردھانمنتری جن آروگئے یوجنا(ایس بی پی ایم جے اے وائی)کے تحت فائدہ لینے والے کنبوں کی کل تعداد تقریباً 10.74کروڑ ہے۔

اس منصوبے کے تحت ریاست اپنی لاگت پر اور کنبوں کو جوڑنےکےلئے آزاد ہے۔ایس بی -پی ایم جے اے وائی کے تحت اب تک 16039 اسپتالوں کو پینل میں شامل کیاگیا ہے جن میں 8059 پرائیویٹ اسپتال اور 7980 سرکاری اسپتال ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.