ETV Bharat / state

Priyanka Gandhi on Central Govt: حکومت روزگار کے نام پر نوجوانوں کو دھوکہ دینا بند کرے، پرینکا

پرینکا گاندھی نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ملک کے نوجوان روزگار چاہتے ہیں۔ اس لیے وہ چلچلاتی دھوپ میں دہلی کی طرف پیدل مارچ کر رہے ہیں۔ لیکن حکومت صرف فائلوں میں الجھی ہوئی ہے اور نوجوانوں کے تئیں غیر حساسیت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

Priyanka Gandhi on Central Government
Priyanka Gandhi on Central Government
author img

By

Published : Jun 10, 2022, 4:56 PM IST

نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے مودی حکومت پر نوجوانوں کے لیے روزگار کے معاملے میں لاپروائی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ملک کے نوجوان روزگار چاہتے ہیں، اس لیے وہ چلچلاتی دھوپ میں دہلی کی طرف پیدل مارچ کر رہے ہیں۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ ملک کے نوجوان فوجی بننے کا خواب اپنی آنکھوں میں سجائے ہوئے ہیں اور بھرتی کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں، لیکن حکومت صرف فائلوں میں الجھی ہوئی ہے اور ان فائلوں کے ذریعے نوجوانوں کے تئیں غیر حساسیت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ Priyanka Gandhi criticized the central government

انہوں نے کہا کہ یہ نوجوانوں کو دھوکہ دینے کی کوشش ہے اور ان کے ساتھ انصاف کیا جائے انہوں نے ٹویٹ کیا کہ “یہ نوجوان 45 ڈگری کی سخت دھوپ میں پیدل مارچ کر رہے ہیں کیونکہ حکومت کی لاپروائی کی وجہ سے انہیں داخلہ نہیں دیا گیا تھا۔ ان میں فوجی بن کر ملک کی خدمت کرنے کا جذبہ ہے، لیکن سرکاری فائلوں میں ان کے لیے صرف بے حسی ہے۔ آخر کب تک یہ حکومت نوجوانوں کو دھوکہ دیتی رہے گی۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے جس میں نوجوان چلچلاتی دھوپ میں دہلی میں پیرا ملٹری فورسز میں بھرتی کا مطالبہ کرنے کے لیے پیدل مارچ کر رہے ہیں اور نوجوانوں سے اس مارچ میں شامل ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.