نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندرمودی کی قیادت میں ملک معاشی ، سماجی، ثقافتی اورسیاسی طور ترقی کر رہا ہے جس سے ہندوستان کے سال 2047 تک ترقی یافتہ قوم بننے کے لئے زمین تیار ہو رہی ہے۔
سنگھ نے پیر کو دہراودون میں’سنہرا مستقبل ‘نام کے پروگرام میں زور دے کر کہاکہ گزشتہ کچھ سالوں میں حکومت کے ذریعے کئے گئے اقدامات سے ہمہ جہت ترقی ، سماجی شمولیت ہوئی ہے اورلوگ خوشحال وراثت سے جڑے ہیں۔
وزیر دفاع نے حکومت کے اہم فیصلوں اور کاموں کی اطلاع دیتے ہوئے وزیر اعظم جن دھن یوجنا، پردھان منتری آواس یوجنا،آیوشمان بھارت اور جموں کشمیرسے آرٹیکل370کو ہٹانے کا ذکر کیاس کے علاوہ ملک نے کوروناوباکے خلاف بھی کامیابی کے ساتھ لڑائی لڑی ۔
انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے اور دیہی علاقوںمیں پکے گھراور ان میں بیت الخلاءبنائے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اس سے خواتین کوعزت کے ساتھ جینے کا حق ملا۔ انہوں نے کہا کہ مسلح فوجیوں میں بھی خواتین کو برابری کاحق دیا جا رہا ہے۔
سنگھ نے کہاکہ حکومت ملک کودفاعی شعبہمیں خود مختار بنانے کے لئے پر عزم ہے۔ انہو ںنے کہا کہ اس سے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔
یو این آئی
Rajnath on Developed Country حکومت ترقی یافتہ ملک کی بنیاد رکھ رہی ہے، راج ناتھ
وزیر دفاع نے حکومت کے اہم فیصلوں اور کاموں کی اطلاع دیتے ہوئے وزیر اعظم جن دھن یوجنا، پردھان منتری آواس یوجنا،آیوشمان بھارت اور جموں کشمیرسے آرٹیکل370کو ہٹانے کا ذکر کیا۔ اس کے علاوہ ملک نے کورونا وبا کے خلاف بھی کامیابی کے ساتھ لڑائی لڑی۔