روی شنکر پرساد، پرکاش جاوڈیکر اور ہردیپ سنگھ پوری نے پریس کانفرنس منعقد کرتے ہوئے کابینی اجلاس میں لئے گئے اہم فیصلوں سے واقف کروایا۔
کابینہ نے ایک تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے دہلی میں واقع غیرمصدقہ کالونیوں کو باقاعدہ بنادیا ہے جس کی وجہ سے تقربیاً 40 لاکھ لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ حکومت کے فیصلہ کے بعد غیرمصدقہ کالونیوں میں رہنے والوں کو اب مالکانہ حق مل جائے گا۔
اس کابینی اجلاس میں بی ایس این ایل، پٹرولیم اور جی ایس ٹی سے متعلق بھی کئی اہم فیصلے لئے گئے۔
روی شنکر پرساد نے کہا کہ بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل ملک کے قیمتی اور اہم اثاثے ہیں جس کی حکومت ہر حال میں حفاظت کریگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل کو نہ ہی بند کریگی اور نہ ہی بیچے گی بلکہ ان دونوں کو مرج کرتے ہوئے اسے ترقی دی جائے گی۔
ربیع کی فصل کےلیے بھی کابینہ نے اہم فیصلہ لیا ہے۔ ایم ایس پی اے کو بڑھایا گیا اور گیہو کے لیے اب لاگت سے 109 فیصد زیادہ قیمت دی جائے گی جبکہ دیگر اجناس کی قیمتوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔
پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ مودی حکومت کسانوں کی مدد کرنا چاہتی ہے جبکہ کابینہ کے فیصلوں سے لاکھوں کسانوں کو فائدہ ہوگا۔
کابینہ میں آج لئے گئے فیصلوں کے بعد اب پٹرولیم ریٹیل آوٹ لٹس دیگر نئی کمپنیوں کی جانب سے کھولے جائیں گے۔
کابینہ نے آج انڈو تبت بورڈر پولیس پر بھی کئی اہم فیصلے لئے۔ 88 پولیس فورس کو اب دو یونٹ میں تقیسم کردیا گیا۔