ETV Bharat / state

سی اےاے پر ہنگامے کے درمیان حکومت نے بحث کی اپیل کی

لوک سبھا میں شہریت ترمیمی قانون کو لےکر کانگریس، دراوڑ منیتر کشگم اور ترنمول کانگریس کے اراکین کے ہنگامے کے درمیان پارلیمانی امور کے وزیر مملکت نے صدر کے خطاب پر بحث ہونے دینے کی اپیل کی۔

سی اےاے پر ہنگامے کے درمیان حکومت نے بحث کی اپیل کی
سی اےاے پر ہنگامے کے درمیان حکومت نے بحث کی اپیل کی
author img

By

Published : Feb 3, 2020, 2:50 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 12:19 AM IST

جوشی نے کہا 'صدر کے خطاب پر کوئی بھی مسئلہ اٹھائیے، میں آپ سبھی سے اس پر بحث ہونے دینے کی اپیل کر رہا ہوں'۔

اسی دوران کانگریس اور ڈی ایم کے اراکین اسپیکر کی نشست کے نزدیک آکر ہنگامہ کرنے لگے۔ وہ ہاتھوں میں تختیاں لیے ہوئے تھے جن پر نعرے لکھے تھے۔ اسی دوران ترنمول کانگریس کے رکن اپنی سیٹوں پر کھڑے ہوکر شورو غل کرنے لگے۔

لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے سی اےاے کا ذکر کرتے ہوئےکہا کہ 'ملک کے آئین، قومی پرچم اور قومی نغمے گانے والے لوگوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔'

اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ سی اےاے پر رات بارہ بجے تک بحث ہوچکی ہے اور اصول کے مطابق اس پر دوبارہ بحث نہیں ہوسکتی ۔جیسے ہی ایوان کی میٹنگ دوبارہ شروع ہوئی تو اپوزیشن اراکین نے پھر سے سی اےاے،این پی آر اور این آر سی کے سلسلے میں مخالفت کرنی شروع کردی۔اپوزیشن کے ہنگامےکی وجہ سے اسپیکر نے ایوان کی کارروائی لنچ یعنی دن میں ڈیربجے تک کےلیے ملتوی کردی۔

Intro:Body:

id

Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 12:19 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.