ETV Bharat / state

'سرکاری اشتہارات پر دو برس تک کے لیے پابندی لگے'

کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کورونا وباء سے لڑنے کے لیے اراکین پارلیمان کی تنخؤاہ 30 فیصد کم کرنے کے حکومت کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس وباء کے خلاف جنگ میں بہت پیسے کی ضرورت ہوگی۔ اس لیے سرکاری اشتہارات اور اخراجات میں کمی کرکے بیرون ملک کے دوروں پر روک لگانے کی سخت ضرورت ہے۔

government advertising banned for two years said congress president sonia gandhi
کانگریس کی صدر سونیا گاندھی
author img

By

Published : Apr 7, 2020, 5:23 PM IST

محترمہ سونیا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اس سلسلے میں ایک خط لکھا جس میں حکومت سے لگزری پروجیکٹوں کو روک کر اس فنڈ کا استعمال کورونا سے لڑنے کے لیے کرنے اور وزیر اعظم کیئر فنڈ کی رقم کو وزیر اعظم قومی ریلیف فنڈ میں منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے حکومت کو ٹیلی ویزن، پرنٹ اور آن لائن اشتہارات پر دو برس کے لیے روک لگا کر یہ پیسہ کورونا وائرس سے پیدا شدہ بحران سے لڑنے میں لگانا چاہئے۔

انہوں نے واضح کیا کہ کووڈ۔19 سے متعلق صلاح یا صحت سے متعلق اشتہارات کو اس روک سے باہر رکھا جانا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت اشتہار پر ہر برس تقریبا 1,250 کروڑ روپے خرچ کرتی ہے اور اس پر روک سے کورونا سے معیشت اور سماج کو ہونے والے نقصان کی بھرپائی کرنے میں بڑی مدد مل سکتی ہے۔

کانگریس کی صدر نے کورونا کے پیش نظر 20,000 کروڑ روپے کی لاگت سے بن رہے 'سینٹرل وسٹا' بیوٹی فکیشن ایند کنسٹرکشن پروجیکٹ کو ملتوی کرنے کی بھی مانگ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالت میں لگزری پر کیا جانے والا خرچ ضائع کے مترادف ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.