ETV Bharat / state

I Love Yamuna Campaign گوپال رائے نے ’آئی لو یمنا‘ مہم کا آغاز کیا

دہلی حکومت میں ماحولیات کے وزیر گوپال رائے نے بدھ کو آئی ٹی او میں یمنا گھاٹ کا معائنہ کیا اور آئی لو یمنا کے نام سے ایک مہم کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ یمنا نہ صرف دہلی کے لئے ایک دریا ہے بلکہ یہ دہلی کے ایک بہت بڑے ماحولیاتی نظام کو سپورٹ کرتی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 17, 2023, 7:07 PM IST

نئی دہلی: دہلی حکومت نے بدھ کو یمنا کو صاف کرنے کے لئے آئی ٹی او سے 'آئی لو یمنا' مہم شروع کی۔ پروگرام کا افتتاح دہلی کے ماحولیات اور جنگلات کے وزیر گوپال رائے نے کیا۔ دہلی کے مختلف اسکولوں کے ایکو کلبوں کے تقریباً 1500 بچوں اور اساتذہ نے 'آئی لو یمنا کمپین' پروگرام میں اپنی شرکت کا اندراج کیا۔ یہ مہم بچوں کو دریائے یمنا کی اہمیت اور دہلی میں آلودگی کے مسئلے سے آگاہ کرنے کے لیے منعقد کی گئی تھی۔ پروگرام میں موجود تمام بچوں نے یمنا ندی کی صفائی سے متعلق سلوگن تحریری مقابلے میں حصہ لیا اور یمنا ندی کی صفائی کے حوالے سے ایک اہم حلف بھی لیا۔

انہوں نے کہا کہ یمنا نہ صرف دہلی کے لئے ایک دریا ہے بلکہ یہ دہلی کے ایک بہت بڑے ماحولیاتی نظام کو سپورٹ کرتی ہے۔ دہلی پانی سے متعلق اپنی زیادہ تر ضروریات کے لیے دریائے یمنا پر منحصر ہے۔ دریائے یمنا خطے اور اس کے لوگوں کی معاشی اور ماحولیاتی ضروریات کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ تاہم، سالوں کے دوران، بھاری مقدار میں کیمیکلز، پلاسٹک اور دیگر غیر بایوڈیگریڈیبل آلودگیوں نے دریا کے ماحولیاتی توازن کو بگاڑ دیا ہے۔ ہماری حکومت اس مقدس دریا کے وقار کو برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت سمجھتی ہے کہ یمنا کی صفائی اور بحالی کا کام الگ الگ کوششوں سے حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز، مقامی کمیونٹیز اور تعلیمی ادارے اکٹھے ہوں اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔ حکومت نے اس سال کے بجٹ میں یمنا ندی کو اپنی سطح پر بحال کرنے کے لیے 7 نکاتی ایکشن پلان تیار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Yamuna Cleaning Fund یمنا کی صفائی کے لئے 1028کروڑ روپے کی اضافی منظوری

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.