ان کے ساتھ سابقہ کابینہ میں رہے چھ دیگر وزرا نے بھی حلف لیا۔ عام طورپر وزیر کے عہدے کا حلف 'خدا یا سچ' کے نام پر لیا جاتا ہے لیکن گوپال رائے نے آزادی کے شہیدوں کے نام پر حلف لیا۔
لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے تاریخی رام لیلا میدان میں کیجریوال سمیت ان کے سبھی وزرا کو حلف دلایا۔ کیجریوال اور دیگر سبھی نے ہندی میں حلف لیا۔
سب سے پہلے کیجریوال پھر منیش سسودیا نے حلف لیا۔ تیسرے نمبر پر ستیندر جین اور پھر گوپال رائے، کیلاش گہلوت، عمران حسین اور سب سے آخر میں راجیندر پال گوتم نے حلف لیا۔
کیجریوال کی کابینہ میں اس بار بھی کسی خاتون کو جگہ نہیں ملی۔
عمران حسین نے پہلے آزادی کے شہیدوں کے نام کا حلف لیا پھر ایشور اور اللہ کا نام لیا۔