سنگھ 2013 میں دہلی اسمبلی کا انتخاب بی جے پی کے ٹکٹ پر جیتا تھا اور پھر پارٹی میں تنازعہ کے بعد عام آدمی پارٹی میں شامل ہوگئے تھے۔
اس سال ہوئے عام انتخابات میں سنگھ نے عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ پر انتخاب میں حصہ لیا تھا اور صوفی گائیکی سے سیاست میں قدم رکھنے والے امیدوار ہنس راج ہنس سے انتخابات ہار گئے تھے۔
اگلے سال ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے انتخابی انچارج اور مرکزی وزیر اطلاعات ونشریات پرکاش جاویڈکر، دہلی بی جے پی کے صدر منوج تیواری، رکن پارلیمنٹ وجے گوئل، پرویش صاحب سنگھ اور پارٹی کے کئی دیگر رہنما اس دوران موجود تھے۔
جاویڈکر نے سنگھ کو بی جے پی کا پٹکا پہنا کر دوبارہ پارٹی میں شامل کیا۔