دہلی سے متصل شہر نوئیڈا میں موجود جی این آئی ٹی کے ہاسٹل کو قرنطینہ مرکز کے طور پر تیار کیا جارہا ہے۔
اس کے لیے ضلعی مجسٹریٹ نے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ آفیسر کو مجسٹریٹ مقرر کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ آفیسر انور شیخ نے اپنے فرائض کو سرانجام دیتے ہوئے آج گریٹر نوئیڈا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ہاسٹل کا معائنہ کیا۔
قرنطینہ مرکز کے پروٹوکول کے سلسلے میں انہوں نے وہاں کی صفائی اور حفظان صحت کے حوالے سے ضلعی پنچایت راج افسر اور محکمہ صحت کے عہدیداروں کو آپسی ہم آہنگی اور تال میل سےاس مرکز کو تیار کرنے کا حکم دیا ۔
تاکہ ضلع مجسٹریٹ کی ہدایات کی روشنی میں متعلقہ ہاسٹل کو قرنطینہ مرکز کے طور پر آپریشن کیا جا سکے۔سائٹ معائنہ کے دوران جی این آئی ٹی کے سیکیورٹی انچارج پدم سنگھ بھی موجود تھے