اتراکھنڈ کے وزیر اعلی ترویندر سنگھ راوت نے گلیشیئر حادثے کے تعلق سے پریس کانفرنس کر کے کہا کہ مرکزی حکومت پوری مدد کر رہی ہے۔ حادثے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے فوراً بات کی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں میڈیکل ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔
وزیر اعلی ترویندر راوت نے اعلان کیا کہ حادثے میں جان گنوانے والے لوگوں کے گھر والوں کو چار چار لاکھ روپے کی مالی مدد کی جائے گی۔
فوج کے افسران نے بتایا کہ جوشی مٹھ حادثے کے بعد سیلاب کے پیش نظر بچاؤ کے کاموں میں تال میل کے لیے فضائیہ جولی فرنٹ میں ایک ایئر کمانڈر رینک کے افسر کو تعینات کیا ہے۔ چیف آف ڈیفینس اسٹاف جنرل ویپن راوت فوج کے ذریعہ کیے جا رہے راحت رسانی کے کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ این ڈی آر ایف کی تین کمپنیاں اور 15 ٹن ساز و سامان کے ساتھ موقع پر بھیجی گئی ہیں۔
اتراکھنڈ کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اشوک کمار نے بتایا کہ شری نگر میں ندی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تپو ون ڈیم میں پھنسے لوگوں کو بچایا جا رہا ہے۔
آئی ٹی بی پی کے ڈی جی ایس ایس دیسوال نے کہا کہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حادثے کی جگہ پر 100 لوگ تھے۔ راحت رسانی اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ 250 آئی ٹی بی پی کے جواب موقع پر موجود ہیں۔
اس سے قبل صبح جوشی مٹھ سے ہیڈ کانسٹٹبل منگل سنگھ نے جوشمٹھ کے رینی گاؤں میں گلیشیئر ٹوٹنے کی خبر کی تصدیق کی تھی۔
منگل سنگھ نے بتایا کہ انہیں صبح 10:55 بجے اطلاع ملی کہ جوشی مٹھ کی رینی گاؤں میں گلیشیئر ٹوٹا ہے۔موقع پر قدرتی آفات مینجمنٹ ٹیم روانہ ہوگئی ہے۔ندی کنارے بنے گھروں کو خالی کرانے کے حکم دیئے گئے ۔وہیں جوشی مٹٹھ میں چل رہے ریلوے تعمیر کام بھی روکوا دیا گیا۔
منگل سنگھ نے بتایا کہ انہیں صبح 10:55 بجے اطلاع ملی کہ جوشی مٹھ کی رینی گاؤں میں گلیشیئر ٹوٹا ہے۔
موقع پر قدرتی آفات مینجمنٹ ٹیم روانہ ہوگئی ہے۔
ندی کنارے بنے گھروں کو خالی کرانے کے حکم دیئے گئے ۔
وہیں جوشی مٹٹھ میں چل رہے ریلوے تعمیر کام بھی روکوا دیا گیا۔
خبر ہے کہ جوشی مٹھ بدری ناتھ شاہراہ پر ویشنو پریاگ ۔ رشی گنگا میں گلیشیئر ٹوٹنے سے پانی بڑھ گیا ہے۔ جس کی وجہ سے باڑھ اور انسانی نقصان کے امکانات ہیں۔
انتظامیہ نے وشنو پریاگ، جوشی مٹھ، کرن پریاگ، روپدرپریاگ، شری نگر، رشی کیش سے ہری دوار تک الکنند اور گنگا ندی کے کنارے نہ جانے کیا پیل کی ہے۔
وہیں ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کابینہ وزیر مدن کوشک نے کہا کہ سارے محکموں کو ہری دوار، رشی کیش اور شری نگر میں گنگا کنارے کے علاقوں کو خالی کروانے کے حکم دیئے ہیں۔
وہیں گلیشیئر ٹوٹنے پر وزیر اعلی تریویندر سنگھ راوت نے سکریٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ڈی ایم چمولی سے مکمل معلومات حاصل کیں۔وزیراعلی مسلسل پوری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ متعلقہ تمام اضلاع کو الرٹ کردیا گیا ہے۔
چمولی ضلعی انتظامیہ، ایس ڈی آر ایف کے افسران اور ملازمین موقع پرپہنچ گئے ہیں۔ لوگوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ گنگا ندی کے کنارے نہ جائیں۔
مدن کوشک نے بتایا کہ ہریدوار ، رشی کیش اور سری نگر کے تمام محکموں نے گنگا کے کنارے والے علاقوں کوخالی کرا لیا ہے۔ تپوان علاقے میں گلیشئیر پھٹ جانے کے باعث دھولی گنگا ندی میں شدید سیلاب کے باعث متعدد پل بہہ گئے۔
چمولی کے ڈی ایم سواتی ایس بھڈوریا موقع کے لیے روانہ ہوگئے۔ ندی کے کنارے آباد لوگوں کو مکانات خالی کرنے کا حکم بھی دیئے۔ فی الحال کسی کے جانی نقصان کی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔
سی ایم تریویندر سنگھ راوت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس آفات سے متعلق افواہوں سے گریز کریں۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے لکھا ہے کہ ضلع چمولی سے آفات کی اطلاع ملی ہے۔
ضلعی انتظامیہ، پولیس اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے محکموں کو صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کسی بھی طرح کی افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ حکومت تمام ضروری اقدامات کررہی ہے۔